پاکستانی کبوتر رہا کردیا گیا

پاکستانی کبوتر رہا کردیا گیا

باغی ٹی وی :پاکستانی کبوتر رہا کردیا گیا ، مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقہ کاتھوا کے سینئر پولیس سپرٹنڈنٹ شالیندر کمار نے اس بات کی تصدیق کی کہ دو روز قبل پکڑے جانے والے پاکستانی کبوتر کو چھوڑ دیا گیا ہے۔ بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ جاسوس کبوتر ہے جس کے پنجوں میں ڈالے گئے پلاسٹک کے چھلے پر ایک موبائل نمبر لکھا تھا جسے بھارتی پولیس نے ایک خفیہ کوڈ بتایا تھا۔
اس سے پہلے پاکستانی شہری نے بھارت سے اپیل کی تھی کہ وہ جاسوسی کے الزام میں انڈیا میں پکڑا گیا اس کا کبوتر واپس کریں۔

دو روز قبل انڈیا کی پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایک پاکستانی جاسوس کبوتر کو حراست میں لیا ہے۔

بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ کبوتر کے پاؤں میں ایک رِنگ (چھلا) نصب ہے جس میں کچھ نمبر درج ہیں، پولیس کے مطابق یہ نمبر درحقیقت خفیہ کوڈ ہے جسے سمجھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تاہم بدھ کے روز پاکستان کے شہر شکر گڑھ کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والے شہری حبیب اللہ نے دعویٰ کیا کہ انڈیا میں پکڑا گیا کبوتر اس کا ہے جسے عید کے روز معمول کے مطابق کبوتروں کے غول کے ہمراہ اڑایا گیا مگر وہ غول سے بچھٹر کر سرحد پار چلا گیا اور واپس نہیں آیا۔حبیب اللہ کا گاؤں انڈین سرحد سے صرف چار کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔۔ اس ویڈیو کے بعد خبر یہ ہے کہ پاکستانی کبوتررہا کردیا گیا.
واضح رہے کہ لائن آٍف کنٹرول پر پر تعینات بھارتی فوجیوں نے ایک کبوتر کو پکڑا ہے جس پر شک ہے کہ یہ پاکستانی جاسوس ہے . . بھارتی ذرائع کے مطابق مبینہ جاسوس کبوتر مقبوضہ کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں‌ پکڑا گیا . جس کے پاؤں میں‌رنگ بھی ہے جس میں‌کچھ نمبر لکھے ہوئے تھے. اس بارے تحقیقات جاری ہیں.

Comments are closed.