پاکستانیوں پر نیا بوجھ ڈالنے سے وزیر اعظم کا انکار
باغی ٹی وی :پاکستانیوں پر نیا بوجھ ڈالنے سے وزیر اعظم نے انکار کردیا . وزیر اعظم عمران خان نے آئی ایم ایف کی شرائط اور ٹیکس اہداف پورے کرنے کے لیے منی بجٹ لانے کی تجویز رد کر دی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ سال 21-2020 کی تیاریاں جاری ہیں اور وزیر اعظم عمران خان نے ہر وزارت کو عوامی فلاح کا منصوبہ بنانے کی ہدایت کر دی۔
وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ہر وزارت عوام کی بہتری کے لیے مختصر، درمیانی اور طویل مدتی منصوبے بجٹ میں سامنے لائے جبکہ معاشی ٹیم کو ایسے منصوبوں کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز مختص کرنے کی ہدایت کر دی۔ رواں ہفتے معاشی ٹیم کے اجلاس میں ایسے منصوبوں پر بات ہو گی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط اور ٹیکس اہداف پورے کرنے کے لیے منی بجٹ لانے کی تجویز بھی رد کر دی جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ٹیکس وصولیوں کے لیے اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کر دی۔
واضحرہے کہ گزشتہ سال اگست میں چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا تھا کہ ملک میں انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کے مرحلے کو مزید آسان کررہے ہیں اور اس کی نگرانی کیلئے سافٹ ویئر بھی لانچ کردیا گیا ہے۔
واضحرہے کہ ایف بی آر پر مطلوبہ ٹیکس کے حصول کے لیے کافی زیادہ پریشر ہے .اطلاعات ہیں کہ ایف بی آر اپنے اہداف حاصل کرنے میں وہ کامیابی حاصل نہیں کر سکا جس کی اس سے امیدکی جاتی تھی.