پاکستان کی بڑی کامیابی، نیسٹ کے طلبہ نے کرونا ٹیسٹنگ کٹ تیار کر لی
باغی ٹی وی رپورٹ‌کے مطابق، پاکستان نے کرونا کے حوالے سے بڑی کامیابی حاصل کر لی . کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹ کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی۔


وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہم نے ایک اورسنگ میل عبورکرلیا، ڈریپ نے پاکستان کی پہلی کووڈٹیسٹنگ کٹ کی منظوری دیدی،اس کامیابی پر نسٹ آفیشلزاور ہمارے بہترین سائنسدانوں کومبارکباددیتاہوں، آپ لوگوں نے ہمیں فخر کا موقع فراہم کیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کووڈ ٹیسٹنگ کٹ کی مدد سے کورونا کے لیے ہونے والے ٹیسٹ کی لاگت میں نمایاں کمی واقع ہوگی جس سے ہم درآمدات سے بھی بچ سکیں گے۔یاد رہے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا تھا کہ نسٹ نے کورونا کٹس بنا کر ڈریپ کو بھیجیں، ڈریپ کی منظوری کے بعد کٹس استعمال کرنے کے قابل ہوجائیں گے اور چند ہفتے میں ہم ڈیڑھ لاکھ کٹس بنا سکیں گے۔

بعد ازاں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ٹیسٹنگ کٹس اور وینٹی لیٹرز کے حتمی ٹرائلز ہو رہے ہیں، ہم آج سینیٹائزر ایکسپورٹ کرنے کی پوزیشن میں ہیں،ہمیں پاکستانی اداروں اور پروفیشنلز پر فخر ہونا چاہیے، ماسک ہم اپنے بنا رہے ہیں،این 95 ماسک بنانے کے بہت قریب ہیں، ڈاکٹرز کے دستانے، ڈاکٹرز کے لباس ہم نے اپنے بنائے ہیں۔

Shares: