براہِ کرم! فلسطین، مقبوضہ کشمیر اور یمن والوں کو بھی عید کی دعاؤں میں یاد رکھیں

معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات کا کہنا ہے کہ عید کی خوشیوں میں مظلوم فلسطین، مقبوضہ کشمیر اور یمن کے لوگوں کو بھی لازمی یاد رکھیں۔

باغی ٹی وی : دو روز قبل دُنیا کے کئی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی عیدالفطر منائی گئی، اس موقع پر جہاں دیگر لوگوں نے سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورت تصویریں شیئر کیں تو وہیں شوبز ستارے بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔


اداکارہ مہوش حیات چند گھنٹے قبل ہی اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عیدالفطر کی اپنی دلکش تصویریں شیئر کی ہیں مہوش حیات نے عید کے موقع پر سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جس کے ساتھ اُنہوں نے خوبصورت دوپٹہ پہنا۔

اداکارہ نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنے تمام مداحوں اور دوستوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔

اُنہوں نے سوشل میڈیا صارفین اور دیگر عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم یہ تہوار گھر والوں کے ساتھ گھروں میں مناتے ہیں تو براہِ کرم! فلسطین، مقبوضہ کشمیر اور یمن میں رہنے والے مظلوم بہن بھائیوں کو بھی اپنی دعاؤں میں لازمی رکھیں۔

مہوش حیات نے مزید کہا کہ اُن کے ٹوئٹ کے آخر کی دو تصاویر میں وہ اپنی عیدی کا انتظار کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں 13 مئی کو عیدالفطر منائی گئی تھی جبکہ بھارت سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں گزشتہ روز عیدالفطر منائی گئی تھی۔

Comments are closed.