یہودی آباد کار بھی فلسطینیوں کے املاک کو نقصان پہنچانےلگے

باغی ٹی وی فلسطینی شہریوں کی جان ومال پریہودی آباد کاروں کے حملے نہ صرف روز کا معمول ہیں بلکہ ان واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ فلسطینیوں سے تعلق رکھنے والے ہرچیز یہودی آباد کار تخریب کاروں کے حملوں کا نشانہ بنتی ہے یہاں تک کہ گھروں کے سامنے کھڑی کی گئی گاڑیوں کو بھی معاف نہیں کیا جاتا۔ اس طرح فلسطینیوں کی املاک کی توڑپھوڑ اور ان پرحملے اسرائیلی تخریب کاروں کا دل پسند مشغلہ بن چکا گیا ہے۔دوسری طرف اسرائیلی پولیس فلسطینیوں کےخلاف صہیونی تخریب کاری کی اس منظم کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ حالیہ ایام میں بیت المقدس میں فلسطینیوں کی 160 گاڑیوں کی توڑپھوڑ کی گئی۔ اس کے علاوہ فلسطینی شہریوں کے گھروعں کی بیرونی دیواروں پر نفرت آمیز چاکنگ کی جاتی ہے۔ پولیس فلطسینیوں کے خلاف شرپسندوں کی طرف سے جاری ان نفرت آمیز اور تباہ کن واقعات کی روک تھام میں ناکام ہے۔ پولیس پر یہودی شرپسندوں کے ساتھ ملی بھگت کا الزام بھی عاید کیا جاتا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مقبوضہ بیت المقدس شہر کے ایک محلے میں 160 سے زیادہ گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی گئی اور عرب مخالف نعرے لکھے گئے۔

Shares: