فلسطین کا اسرائیل کیخلاف جرائم کی عالمی عدالت جانے کا اعلان:امریکہ اوراسرائیل کی طرف سے مزاحمت کا امکان
مقبوضہ بیت المقدس :فلسطین کا اسرائیل کیخلاف جرائم کی عالمی عدالت جانے کا اعلان:امریکہ اوراسرائیل کی طرف سے مزاحمت کا امکان ،اطلاعات کے مطابق فلسطین کی حکومت نے اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
فلسطینی حکومت کا کہنا ہےکہ اسرائیل نے وحشیانہ کارروائیاں کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا اس کے خلاف جنگی جرائم کی عالمی عدالت آئی سی سی سے رجوع کیا جائے گا۔
خیال رہےکہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں شروع کی گئی اسرائیلی جارحیت میں 230 سے زیادہ فلسطینی شہید اور ڈیڑھ ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے، بمباری اور گولہ باری کرکے غزہ کا انفرااسٹرکچر تباہ کردیاگیا۔
جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز مسجد الاقصیٰ سے ملحقہ صحن میں فلسطینیوں پرآنسوگیس کی شیلنگ، ربڑ کی گولیاں فائر کیں جس سے جنگ بندی کا جشن منانے کے لیے فلسطینیوں کی ریلیوں پر اسرائیلی فورسز کی شیلنگ سے 83 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
دوسری طرف مبصرین کا کہنا ہےکہ فلسطین کے اس اعلان سے امریکہ اوراسرائیل سیخ پا ہوگئے ہیں اوروہ کبھی بھی یہ برداشت نہیں کریں گے کہ فلسطین یہ معاملہ عالمی عدالت میں لے کرجائے
یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ اس معاملے پرفلسطین اوراسرائیل کے درمیان پھرمحاذ آرائی پیدا ہوجائے اورمعاملہ پھرالجھنے کی بجائے بگڑجائے ،یہ بھی کہا جارہاہےکہ امریکہ فلسطین کے فییصلے کوناپسند کرتا ہے