کراچی میں آکرہ(AKRA)کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس منعقد ہوئی۔اس پریس کانفرنس میں پورے کراچی  پراپرٹی کے شعبے سے وابستہ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی اور انہوں نے متفقہ طور پر اسرائیل کو ایک غاصب اور ظالم ناجائز ریاست قرار دیا۔ شرکائے پریس کانفرنس نے وفاقی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد کو اچھا فیصلہ قرار دیا اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا اعلان کیا حکومت پاکستان نے عالمی سطح پر امت مسلمہ کے اس سلگتے ہوئے مسئلے پر بھرپور وکالت کی ہے امریکی حمایت کی مذمت کرتے ہیں پریس کانفرنس میں ایپنیک کے سیکریٹری جنرل کے یو جے ورکرز کے صدر  شکیل یامین کانگا، کراچی ایپنک کے چئیر میں دارا یوسف اور رانا محمد یوسف ،راشد صدیقی ، صابر شاہ ، محسن قریشی ، کامران ندیم ، راحیل ہارون ، سیف الدین، شکیل میمن ، عرفان شیخ ، محمد علی مخدوم ، عدنان اکبر شامل تھے۔اس موقع پر صدر آ کرہ (AKRA) ایم رحمن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی بربریت اور وحشیانہ کارروائیوں کی سخت مذمت کرتے ہیں اقوام متحدہ کی خاموشی کو مجرمانہ غفلت تصور کرتے ہیں۔
ڈیفنس اور کلفٹن ریئیلٹرز ایسوسی ایشن کے صدر زبیر بیگ نے کہا کہ ہم پوری دنیا کو یہ باور کروانا چاہتے ہیں اسرائیل ایک ظالم ہے مسلم  ممالک خاموشی کا روزہ توڑیں  ہمیں طاقت کے بل بوتے پر کمزور کو دبانے کی روایت ختم کرنی پڑے گی ،
ایسوسی ایشن آف کیمرہ جرنلسٹ کے سرپرست اعلی سید امتیاز الحق بخاری نے کہا کہ فلسطین کو آزاد ملک اور اس کی مالکانہ حثیت بحال کرنے تک دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ امریکا نے اسرائیل کی بے جا پشت پناہی کرتے ہوئے دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے فلسطیں کو 1947 سے پہلے والی حیثیت ملنے تک مسلم دنیا میں احتجاج جاری رہے گا وفاقی حکومت کی جانب سے جو موقف اختیار کیا گیا ہے ہم اس کی بھر پور حمایت کرتے ہیں، راحیل ہارون نے کہا  کہ
فلسطین صرف عربوں کا نہیں بلکہ امت مسلمہ کا مسئلہ ہے وہاں ہمارا قبلہ اول موجود ہے مسلم دنیا اپنے اتحاد کو قائم کرے۔

فلسطین صرف عربوں کا نہیں،امت مسلمہ کا مسئلہ ہے،مسلم ممالک خاموشی کا روزہ توڑیں
Shares:







