فلسطین، یہودی نے فلسطینی شہری کو گاڑی تلے کچل دیا

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک یہودی نے ایک فلسطینی شہری کو اپنی گاڑی تلے روند کر زخمی کرڈالا۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق یہودی آباد کار نے پرانے بیت المقدس میں 19 سالہ عدنان سامر مجاھد پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
مقبوضہ فلسطین، آتش زدگی اور شدید گرمی کی وجہ سے 131صہیونی جھلس کر زخمی

ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان مغربی بیت المقدس میں شاہراہ ابو غوش میں اپنے کام پر جا رہا تھا۔ زخمی فلسطینی نوجوان کو القدس میں ‘ھداسا عین کارم’ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں یہودیوں کے لیے 503 کالونیاں قائم ہیں۔ جن میں کل آبادی کا 46 فی صد یہودی آباد ہیں اور تعداد 8 لاکھ سے زیادہ ہے۔ یہ یہودی روزانہ فلسطینیوں کی جان ومال پرحملے کرتے اور انہیں نقصان پہنچاتے ہیں۔ اکثر فلسطینی بچے، خواتین اور نوجوان یہودی آباد کاروں اور فوجیوں کی گاڑیوں تلے کچلے جانے کے باعث شہید یا زخمی ہو کرہمیشہ کے اپاہج ہوجاتے ہیں۔

Comments are closed.