فلسطینی سفیر نے پاکستان کا شکریہ ادا کردیا

فلسطینی سفیر نے پاکستان کا شکریہ ادا کردیا

باغی ٹی وی :فلسطینی سفیر احمد جوادرباعی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتےہیں، اسرائیلی حملوں میں ہمارے بےگناہ لوگ شہید ہورہےہیں. پاکستان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے بھی بہت شکرگزار ہیں،اسلامی تعاون تنظیم فلسطین کی حمایت کرتی ہے،اسلامی تعاون تنظیم مسجد الاقصی ٰکی حفاظت کے لیے کچھ بھی کریں گے،

فلسطینی سفیر کا کہنا تھا کہ مسجد الاقصیٰ ہمارا قبلہ اول ہے اور اس کی حفاظت کریں گے. وہ ہم سےہماری زمینیں چھیننا چاہتے ہیں. وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے بھی بہت شکرگزار ہیں جنہوں نےکھل کر فلسطین پر اپنے جذبات سے پوری دنیا کو آگاہ کیا.

ادھر فلسطین کے حق میں قومی اسمبلی میں قرار داد پیش کی گئی ہے جس میں حکومت اور اپوزیشن نے مل کر اسرئیل کی جارحیت کی شدید مزمت کی ہے . اور مسجد اقصٰی سے جلد نکل جانےاور مقبوضہ علاقے چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے .

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام پر صہیونی مظالم کیخلاف پاکستان اور ترکی نے اقوام متحدہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاک ترک وزرائے خارجہ اقوام متحدہ میں فلسطین کیلئے بھرپور آواز اٹھائیں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ فلسطین پر اپوزیشن لیڈر کےجذبات کو سراہتا ہوں.آج اپوزیشن لیڈر نےمیرا ہاتھ مضبوط کیے.27رمضان المبارک ہماری عبادتوں کا اہم دن ہوتا ہے.شہبازشریف کےمسئلہ فلسطین پرجذبات قابل ستائش ہیں.فلسطینی وزیرخارجہ کا خط موجود ہے جس میں پاکستان کے کردار کو سراہا گیا،

Comments are closed.