فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کے خلاف احتجاج کرتے فلسطینی جوانوں کو کیوں گرفتار کرنے لگی

0
45

فلسطینی اٹھارٹی احتجاج کرتے فلسطینی جوانوں کو کیوں گرفتار کرنے لگی

باغی ٹی وی: ترکی الخدیری مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رملہ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھر واپس آچکے ہیں ، لیکن یہ 22 سالہ کارکن حالیہ مظاہروں میں مشہور اور پیش پیش ر ہے ، گذشتہ ہفتے فلسطینی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار کر لیے گئے جس پر وہ حیران ہیں ۔

الخدیری نے کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے حفاظتی دستوں نے گذشتہ ہفتے میرے والد کے موبائل فون پر فون کیا اور انہیں آگاہ کیا کہ مجھے اور ان دونوں کو اپنے ہیڈکوارٹر میں ‘دوستانہ’ 10 منٹ کی گفتگو کے لئے حاضر ہونا ضروری ہے۔ "انہوں نے وعدہ کیا کہ میں اور میرے والد ایک ساتھ گھر چلے جائیں گے۔

اس کے بعد افسران نے ایک احتجاج کی ویڈیو دکھاتے ہوئے یہ دعوی کیا کہ الخدیری نے مرحوم فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے خلاف توہین کا نعرہ لگایا تھا ، جس کی انہوں نے قطعی تردید کی تھی۔

انہوں نے کہا ، "سبھی جانتے ہیں کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے ممبروں اور کارکنوں کے ساتھ میرے اچھے تعلقات ہیں۔ "یہ مظاہرے اسرائیل کی جارحیت کے دوران غزہ میں مزاحمت اور ہمارے عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے تھے۔ ان مظاہروں کو سیاسی رہنماؤں کی توہین کرنے کے لئے استعمال کرنا کوئی معنی نہیں ہے۔

Leave a reply