23 سالہ فلسطینی نوجوان اسامہ جودہ کو آسٹریا کا اعزازی میڈل
باغی ٹی وی :جہاں دنیا بھر میں مسلمانوں کو بطور دہشت گرد ثابت کیا جا رہا ہے وہاں چند ایسے نوجوان بھی ہیں جنہوں نے اپنی جان پر کھیل کر ایسا کردار ادا کیا کہ غیر مسلم بھی انہیں سراہنے پر مجبور ہیں. آسٹریا میں پولیس نے ایک 23 سالہ فلسطینی نوجوان اسامہ جودہ کو اس کی دلیری اور انسان دوستی پر اعزازی میڈل سے نوازا ہے۔ اسامہ نے پیر کی شب دارالحکومت ویانا میں ہونے والے فائرنگ کے دہشت گرد حملے کے دوران اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر آسٹریائی پولیس کے ایک زخمی افسر کی جان بچائی تھی۔

اسامہ کے والد خالد جودہ نے منگل کے روز اپنے بیٹے کی تصویر فیس بک پر پوسٹ کی جس میں اسامہ اس میڈل کو پکڑے کھڑا ہے۔آسٹریا کے وزیر داخلہ کارل نہامر نے منگل کے روز ایک نشری نیوز کانفرنس میں بتایا تھا کہ ویانا اور لوئر آسٹریا میں 18 چھاپا مار کارروائیاں کی گئیں اور اس دوران 14 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ویانا کے وسطی علاقے میں ایک ہی مسلح نوجوان کثیم فضلئی نے حملہ کیا تھا اور پولیس کو ویڈیو مواد کے تجزیے کے بعد کسی دوسرے حملہ آور کا اس واقعے میں ملوّث ہونے کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مقامی ذرائع ابلاغ نے بتایا تھا کہ پیر کے روز پولیس عناصر کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والا ایک حملہ آور انٹیلی جنس اداروں کے لیے معروف ہے۔

Shares: