لبنان، متنازعہ قانون کے خلاف فلسطینی 26جولائی کو احتجاج کریں گے

0
53

لبنان میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں کی نمائندہ جماعتوں نے وزیر برائے لیبر کے نسل پرستانہ اور متنازع قانون کے خلاف 26 جولائی کو احتجاج کی کال دی ہے۔فلسطینی تنظیموں کی طرف سے پناہ گزینوں کو کہا گیا ہے کہ وہ جمعہ چھبیس جولائی کو وزیرلیبر کے متنازع قانون کے خلاف تمام پناہ گزین کیمپوں میں ہڑتال کریں۔
قبل ازیں لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کی طرف سے دو روز قبل بھی کیمپوں میں احتجاج اور ہڑتال کی گئی۔
بدھ کو فلسطینی پناہ گزین کیمپوں عین الحلوہ اور صیدا شہر میں قائم المیہ ومیہ کیمپوں میں فلسطینیوں نے ‘یوم الغضب’ منایا  اور فلسطینی پناہ گزین تمام مقامات پر ہڑتال اور مظاہرے کئے۔

قبل ازیں لبنانی وزارت محنت کی طرف سے جاری ایک بیان میں ملک کے مختلف اداروں میں غیر قانونی طور پر کام کرنے والے غیر ملکی ملازمین کو نکالنے کا کہا گیا تھا۔ لبنان میں فلسطینی تاجر کمیونٹی نے مختلف کیمپوں میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال اور احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا تھا۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کر دیں اور لبنانی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات اور اعلان کی شدید مذمت کی۔

Leave a reply