مزید دیکھیں

مقبول

فلسطینی صدر کا مودی کو خط،پہلگام واقعہ پر بھارت سے یکجہتی کا اظہار

پہلگام میں حملے کے بعد فلسطینی صدر محمود عباس نے افسوس اور مذمت کا اظہار کیا ہے، فلسطینی صدر عباس نے بھارت کی سلامتی اور استحکام کے لئے فلسطین کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایک خط میں عباس نے لکھا، "ہم نے اس سانحے کی خبر سنی جس میں کئی بے گناہ سیاحوں کی جانیں گئی اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے، یہ سب جموں و کشمیر کے علاقے میں ایک مجرمانہ فائرنگ کا نتیجہ تھا۔””ہم اس گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتے ہیں اور بھارت کی سلامتی اور استحکام کے لئے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ ہم عوام اور متاثرہ خاندانوں کو دل کی گہرائیوں سے تعزیت پیش کرتے ہیں۔”فلسطینی صدر نے دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور بھارت اور اس کے عوام کی خوشحالی کے لئے بھی دعا کی۔خط میں کہا گیا کہ "ہم مرنے والوں کے لئے دعا گو ہیں ، زخمیوں کی جلد صحت یابی ہو اور بھارت اور اس کے عوام کی خوشحالی اور فلاح و بہبود ہو۔ براہ کرم، آپ ہماری گہری ہمدردی کو قبول کریں،”

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan