"فجرعظیم” مہم میں شرکت فلسطینیوں پر واجب ہے: عکرمہ صبری

0
35

مقبوضہ بیت المقدس :فلسطین کے ممتاز عالم دین اور مسجد اقصیٰ کے خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطین بھرمیں کل جمعہ سے”فجرعظیم” مہم دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔ اس مہم میں شرکت تمام فلسطینیوں پر واجب ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ "فجر عظیم” مہم کا مقصد غرب اردن کے الحاق اور فلسطین کو یہودیانے کے صہیونی منصوبے کو مسترد کرنا ہے۔ پوری فلسطینی قوم اسرائیلی سازشوں کےخلاف فجر عظیم مہم میں ساتھ دے۔

 

الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی اور حاضری یقینی بنانے کی کوشش کریں۔ پرانے بیت المقدس کے فلسطینی مسلمان مسجد اقصیٰ کی حفاظت کو اپنی ذمہ داری سمجھیں اور تمام نمازیں مسجد اقصیٰ میں ادا کریں۔

الشیخ صبری نے خبردار کیا کہ مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد صہیونی دشمن کو مقدس مقام کی بے حرمتی سے باز آنے پرمجبور کرے گی اور اس طرح قبلہ اول کا دفاع بہتر طریقے سے ممکن ہوسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی دشمن پرانے بیت المقدس کے مسلمانوں کو قبلہ اول میں آنے سے روکنے لیے فوج، پولیس اور نام نہاد سیکیورٹی اداروں کا استعمال کررہا ہے۔ فلسطینی قوم کو چاہیے کہ وہ صہیونی فوج اور پولیس کے تمام ہتھکنڈے مسترد کریں۔

خیال رہے کہ فلسطینی مذہبی قوتوں اور سماجی کارکنوں نے کل جمعہ سے پورے فلسطین میں "فجر عظیم” مہم کی کال دی ہے۔ اس مہم کا مقصد نماز فجر میں نمازیوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو شامل کرنا ہے۔ یہ مہم کرونا وبا پھیلنے سے قبل بھی جاری رہی تھی مگر کرونا کی وجہ سے یہ متاثر ہوگئی تھی

Leave a reply