کراچی کے علاقے گلبرگ میں پالتو شیرنے بچے پر حملہ کر دیا جس کا مقدمہ تھانہ گلبرگ میں درج کر لیا گیا۔
باغی ٹی وی : گلبرگ کے بلاک 11 میں واقع گھر کے باہر شیر نے 10 سالہ بچے پر حملہ کر دیا جس کی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آنے کے بعد واقعے کا مقدمہ تھانہ گلبرگ میں سرکاری کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔
کراچی گلبرگ میں پالتو شیر کا بچے پر حملہ pic.twitter.com/MNBVdVbRyo
— Ayesha (@Ayesha701900053) May 21, 2021
سوشل میڈیا پر 14 مئی کو رات 11 بج کر 53 منٹ پر پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک گھر کے باہر شیر کے ارد گرد کئی افراد کو دیکھا جاسکتا ہے، اسی دوران ایک بچہ شیر کے گرد گھومتا نظر آتا ہے، اچانک شیر جمپ لگا کر بچے کو پکڑ لیتا ہے، شیر کے حملے میں بچہ مبینہ طور پر زخمی ہوا۔
دوسری جانب پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لے لیا اور جائے وقوع سے سعد اور روشن نامی افراد کو گرفتار کر لیاپولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفصیلات حاصل کررہے ہیں، ابھی تک کسی بھی زخمی کی انٹری پولیس کو موصول نہیں ہوئی اور صرف یہی پتا چلا ہے کہ یہ پالتو شیر عمر نام کے شہری کا ہے تاہم پولیس تاحال شیر کو قبضے میں نہیں لے سکی ہے۔