پانچ بچوں کی ماں سے "خفیہ”ملنے آنیوالے تاجر کا قاتل گرفتار،کس نے کیا قتل؟ اہم انکشاف

پانچ بچوں کی ماں سے "خفیہ”ملنے آنیوالے تاجر کا قاتل گرفتار،کس نے کیا قتل؟ اہم انکشاف

تھانہ کلر کہار کے علاقہ میں قتل ہونے والے راولپنڈی کے تاجر خاور یاسین کے قتل کا معمہ حل ہو گیا ۔ مقتول خاور یسین کے کلر کہار میں مقیم شادی شدہ خاتون سے تعلقات تھے وقوعہ کے روز مقتول اپنے دوست شیرازکے ہمراہ کلر کہار میں مقیم پانچ بچوں کی ماں سے ملاقات کے لئے آیا۔ شیراز کو ایک مسجد میں چھوڑ کر مقتول خاور خاتون کے گھر چلا گیا اسی اثناءمیں خاتون کا خاوند شکیل جو کہ گوجرانوالہ میں پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ کے طور پر کام کرتا ہے اچانک گھر آگیا اور خاور کو دیکھ کر مشتعل ہو گیا ۔ خاور نے بھاگنے کی کوشش کی اس دوران سیکورٹی گاڑد نے پتھر اٹھا کر خاور کے سر پر دے مارا جس کی وجہ سے وہ جاں بحق ہو گیا ۔بعد ازاں دونوں میاں بیوی نے خاور کی نعش کو ٹراما سنٹر کلر کہار پہنچایا ۔اور فرار ہو گئے ۔ تھانہ کلر کہار پولیس کے تفتیشی سب انسپکٹر فیصل ندیم نے جدید وسائل کا استعمال کرتے ہوئے ٹراما سنٹر کے سی سی ٹی وی اور موبائل فون کے ریکارڈ کی مدد سے خاتون اور اس کے خاوند کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

تھانہ کلر کہار پولیس کے تفتیشی سب انسپکٹر فیصل ندیم نے جدید وسائل کا استعمال کرتے ہوئے ٹراما سنٹر کے سی سی ٹی وی اور موبائل فون کے ریکارڈ کی مدد سے خاتون اور اس کے خاوند کو گرفتار کرلیا ۔ سی سی ٹی وی میں دونوں میاں بیوی خاور یسین کو ٹراما سنٹر میں چھوڑ کر جاتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

مقتول خاور رات کی تاریکی میں اکثر راولپنڈی سے کلر کہار خاتون کو ملنے کے لئے آتا تھا ۔ وقوعہ کے روز بھی وہ کار پر اپنے دوست شیراز کو ساتھ لے کر آیا اور قتل ہو گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ شیراز کو بھی علم تھا کہ خاور کسی خاتون کو ملنے جا رہا ہے تاہم اس نے ابتدائی طور پر پردہ پوشی کی ۔

کلر کہار میں قتل ہونے والے راولپنڈی کا تاجر خاور یسین شادی شدہ اور تین بچوں کا اکلوتا سہارا تھا جبکہ اس کے قتل میں ملوث میاں بیوی پانچ بچوں کے والدین بتائے جاتے ہیں۔ مقتول خاور کے مذکورہ خاتون سے موبائل فون پر تعلقات استوار ہوئے جو بعد ازاں ملاقات اور قتل پراختتام پذیر ہوئے

Comments are closed.