پنڈورا لیکس: تحقیقات کی جائیں گی، جواب نہ دینے والوں کو اداروں کے حوالے کیا جائے گا شیخ رشید

پنڈورا-لیکس-تحقیقات-کی-جائیں-گی-شیخ-رشید. #Baaghi

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگرنوازشریف واپس آنا چاہتے ہیں تو24گھنٹے میں کاغذات جاری کرسکتے ہیں۔

باغی ٹی وی : اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ پنڈورا لیکس کی تحقیقات کی جائیں گی، جواب نہ دینے والوں کو اداروں کے حوالے کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان کے لیے آن لائن ویزا کرنے جارہے ہیں اس سے معلومات میں شفافیت آئے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزارت داخلہ یوسف رضا گیلانی کے ای سی ایل میں نام ہونے کا معاملہ دیکھے گی، وہ عدالت یا وزارت داخلہ سے رجوع کرسکتے ہیں-

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کی سیاست کو مرتے ہوئے دیکھ رہاہوں ،اگرنوازشریف واپس آنا چاہتے ہیں تو24گھنٹے میں کاغذات جاری کرسکتے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور ادارے ملکی سلامتی کے ضامن ہیں-

ایئر پورٹ سے سابق وزیراعظم کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے ایک بار پھرلندن میں مقیم سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان کیا ہے صحافی نےن لیگی رہنما جاوید لطیف سے سوال کیا کہمیاں صاحب کب واپس آ رہے ہیں؟ جاوید لطیف نے جواب دیا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف دسمبر میں وطن واپس آرہے ہیں۔

اس سے قبل بھی انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ نوازشریف وطن واپس آ کر پھر قوم کی قیادت کریں گے اور پاکستان کو بحران سے نکالیں گے وہ اس سال واپس آئیں گے اور عمران خان کی منتخب حکومت کے پیدا کردہ بحرانوں پر قوم کی رہنمائی کریں گے یہاں تک کہ اگر ان کا علاج مکمل نہ بھی ہو نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنیں گے-

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف،سابق وزیراعظم ، پیپلز پارٹی کے رہنما سید یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا تھا-

یوسف رضا گیلانی اٹلی میں کانفرنس میں شرکت کے لیے جارہے تھے،یوسف رضا گیلانی کا نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث روکا گیا، اسٹاف کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ سے امیگریشن کروائی تو کہا گیا یوسف رضا گیلانی نے کا نام ای سی ایل میں ہے،نجی ٹی وی کے مطابق ایئر پورٹ ذرائع کاکہنا ہے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور بیٹی کو بھی باہر جانے سے روکا گیا،

ایئر پورٹ سے سابق وزیراعظم کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی انٹر پارلیمانی یونین اجلاس میں وفد کی سربراہی کیلئے روم جارہے تھے،یوسف رضا گیلانی کے ساتھ 5 اراکین قومی اسمبلی اور 5سینیٹرز بھی اٹلی جارہے تھے،یوسف رضا گیلانی ای سی ایل میں نام ہونے کی تصدیق کے بعد ائیرپورٹ نہیں گئے، سزا یافتہ مجرموں کو باہر جانے دیا جاتا ہے مگر پیپلزپارٹی رہنماؤں پر قدغنیں ہیں، ای سی ایل سے نام ہٹا کر پیشیاں بھگتنے والوں کو بھی ملک سے باہر جانے دیا گیا،یوسف رضا گیلانی ملک کی نمائندگی کیلئے جانا چاہتے تھے مگر انہیں روک دیا گیا،ملک میں ایک نہیں دو نظام ہیں،جیالوں کے لیے بھی الگ قانون ہے –

Comments are closed.