دنیا کے تین حصوں پر صاف پانی ہے کہا جاتا ہے کہ جیسے جیسے وقت گزرتا جائے مطلب قیامت کے آثار ہوں گے ہر چیز تباہی کی طرف جائے گی پانی انسان کے لئے کتنا ضروری ہے یہ ﷲ تعالیٰ کی ایک بہت بڑی نعمت بھی ہے جدید سائنسی دور میں پانی کو مناسب طریقے سے استعمال کرنے پر بھی زور دیا جاتا ہے
ہر سال ٢٢ مارچ کو دنیا میں پانی کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور یہ بھی بتایا جاتا ہے کے پانی کی قدر کریں اور صاف پانی کو بے دریغ استعمال کرنے سے گریز کریں.
ہم مسلمانوں کے لئے پانی سے متعلق تو ہمارے نبی حضرت محمد صلی ﷲ علیه وسلم نے کتنی تاکید کی ہے کے پانی کو ضائع کرنے سے بچاؤ یہ ایک نعمت ہے یہاں تک کے وضو میں سب سے لمبا اسٹیپ سر کا مسح کرنے کا ہوتا ہے اور اس وقفے کو بھی رسول الله ﷺ نے ہمیشہ یہ فرمایا کے جب وضو کرتے ہوئے سر کے مسح کرنے لگو تو اس وقت پانی بند کر دو ورنہ ضائع ہوگا اب آپ اندازہ لگائیں کے کتنا زور دیا گیا ہے پانی کے مناسب استعمال پر.
ہم روزانہ بلکہ دن میں کئی کئی بار دیکھتے ہیں کے لوگ پانی کو کس کس طرح سے ضائع کرتے ہیں کئی ممالک تو سمندری پانی کو صاف کر کے اسے پینے کے قابل بناتے ہیں اکثر دیکھا گیا ہے کے لوگ گھروں میں گاڑیاں دھوتے ہیں اور بے جا پانی ضائع کرتے ہیں یہ قدرتی چیز کا ضائع کرنا نہیں تو اور کیا ہے اس میں سب افراد شامل ہیں گھر میں اگر کوئی نوکر نوکرانی رکھا ہؤا ہوئی ہے تو ان میں بھی کچھ لوگ بے دردی سے پانی کا استعمال کرتے ہیں.
جو لوگ پانی ضائع کرتے ہیں کیا انھوں نے کبھی سوچا ہے کے پاکستان میں کتنی کھیتی باڑی ہوتی ہے اور اگر بارشیں نا ہوں اور افراد پانی ضائع کریں تو کتنا نقصان ہوگا کھیتوں اور کسانوں کو.
ماہرین کا کہنا ہے کے پانی کی کمی کی سب سے بڑی وجہ بارشیں اور پھر لوگوں کا پانی کو ضائع کرنا ہیں اگر ہر شخص تھوڑی سی احتیاط کرے تو کتنا پانی ضائع ہونے سے بچ سکتا ہے. کہا جاتا ہے کے دوہزار دس میں جنوبی افریقہ میں پانی سے متعلق ایک مہم کا آغاز ہؤا تھا کیونکہ وہاں پانی کی کمی ہوئی تو ماہرین نے کہا کے کچھ مہینوں میں پانی ختم ہو جائے گا پھر انتظامیہ نے عوام میں معلومات اور شعور پیدا کرنے اور پھیلانے کے لئے مہم چلائی کے اگر روز استعمال ہونے والا پانی کی کھپت کو اگر ہر گھر آدھا کرے تو مہم کا آغاز کیا کہ روز مرہ استعمال ہونے والے پانی کی کھپت کو اگر ہر گھرانہ آدھا کردے تو حالات پر قابو پایا جا سکتا ہے اور یہ ترکیب کامیاب ہوئی.
اب چونکہ انٹرنیٹ کا دور ہے تو پاکستان میں بھی سوشل میڈیا کے زریعے پانی کے ضائع نا کرنے سے متعلق معلومات اور تنبیہ پھیلانی چاہیے تاکہ پاکستان میں بھی پانی کی کمی نا ہو خاص کر گھریلو ملازمین ، ڈرائیور ، کسان ، غرض یہ کہ ہر کسی کو بار بار یہی سمجھایا جائے کے پانی بہت اہم چیز ہے اس کا بے دردی سے استعمال مت کریں.
ہم خود اپنے آپ سے وعدہ کریں تو بہت سے مسائل خود ہی حل ہو سکتے ہیں.
Twitter id @ M1Pak