ماں کو قتل کر کے کمسن بچے کو پانی کے ٹینک میں ڈبونے والا گرفتار

نامعلوم ملزمان نے بیوہ خاتون کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا
0
26
qatil01

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں ماں کو قتل کر کے کمسن بچے کو پانی کے ٹینک میں ڈبونے والے سفاک قاتل کو گرفتار کر لیا گیا،

کراچی کے علاقے شاہ لطیف تھانے کے حدود قائد آباد میں نامعلوم ملزمان نے بیوہ خاتون کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا جبکہ خاتون کے دو سالہ بچے کوپانی کے ٹینک میں ڈبو کر قتل کر دیا، خاتون کا گلہ تیز دھار آلے سے کاٹا گیا تھا ،پولیس حکام کے مطابق خاتون کے شوہر کی موت ہو چکی ہے، خاتون اپنی عدت پوری کر رہی تھیں اور گھر پر ہی رہتی تھیں، خاتون اکیلی گھر میں مقیم تھیں، یہ گھر انکے متوفی شوہر کا تھا، خاتون شوہر کی دوسری بیوی تھی، پہلی بیوی سے شوہر کی اولاد نہیں تھی، ملزمان خاتون اور بچے کو قتل کر نے کے بعد گھر سے نقدی، سونا اور موبائل فون لے گئے ،گھر کی الماری کی بھی تلاشی لی گئی اور سامان لیا گیا، گھر سے سارا قیمتی سامان غائب ہے

دونوں ملزمان نشے کے بھی عادی ہیں

واقعہ کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا اور ملزم تک پہنچ گئی،پولیس نے قائد آباد کے علاقے خلد آباد میں چھاپہ مار کو ملزم کو گرفتار کر لیا، دوسرا ملزم موقع سے فرار ہو گیا، گرفتار ملزم کی شناخت عبدالحفیظ کے نام سے ہوئی جس نے خاتون کو قتل کیا اور اسکے بیٹے کی بھی جان لے لی تھی،جو ملزم فرار ہوا وہ کم عمر اور مقتولہ کے مرحوم شوہر کے دوست کا بیٹا ہے، ملزم رافع خاتون کے گھر میں پیسے دیکھ کر لالچ میں آ گیا گیا، رافع دوست سے ملنے آیا اور بہانے سے ملزم کو بھی بلا لیا دونوں نے خاتون کا گلا کٹا اور بچے کو پانی کے ٹینک میں ڈبو دیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔ دونوں ملزمان نشے کے بھی عادی ہیں

کپتان کے ایک اور کھلاڑی مراد راس کی بھی چھوڑنے کی باری آ گئی

نو مئی حملے، ملزمان کے کیسز ملٹری کورٹ میں چلانے کیخلاف درخواست دائر

عمران خان کی رہائشگاہ سے پکڑے گئے 7 ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے نکلا

پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں کی فہرست

عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں

Leave a reply