پنجاب حکومت بچانے کیلئے ہر اقدام اٹھائیں گے، وزیراعظم

0
36

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ما ڈل ٹاون میں پارٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں لیگی ارکان صوبائی اسمبلی کو فوری طور پر لاہور پہنچنے کا حکم دیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت لاہور میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ہوا، جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال اسمبلیوں کی تحلیل کے بیانات پر آئینی مشاورت مکمل ہوگئی ہے، اور اتحادیوں کے ساتھ آئندہ 48 گھنٹوں میں ملاقاتیں کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ ن لیگ کی قانونی ٹیم نے قیادت کو وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف اعتماد کے ووٹ کے آپشن پر جانے کا مشورہ دیا ہے۔

اجلاس میں اعتماد کے ووٹ کے لیے گورنر کو تحریری درخواست جمع کرانے کے آپشن پر اتفاق ہوگیا، اور ن لیگ کی قانونی ٹیم نے بھی اعتماد کے ووٹ کے آپشن پر جانے کا مشورہ دیا ہے۔ دوسری جانب ق لیگ کے اراکین سے رابطوں کا ہدف چوہدری شجاعت حسین کو دینے پر اتفاق ہا ہے، اور سابق صدر اور مفاہمت کے بادشاہ آصف زرداری نے تحریک انصاف کے ناراض اراکین سے رابطوں کا عندیہ دیا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کسی غیر آئینی اقدام کا حصہ نہیں بنیں گے، اور پنجاب حکومت بچانے کیلئے ہر اقدام اٹھائیں گے۔ اجلاس کے فوری بعد وزیراعظم شہبازشریف لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق،سردار ایازصادق،خواجہ سلمان رفیق، ملک احمد خان، عطااللہ تارڑ سمیت دیگررہنمااہم پارٹی اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پرمشاورت کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے صوبائی اسمبلی 23 دسمبر کو تحلیل کرنے کے حوالےسے ن لیگ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کی اعلیٰ قیادت نے اراکین پنجاب اسمبلی کو فوری طور پر لاہور پہنچنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارکان پنجاب اسمبلی آئندہ ہفتہ لاہور ہی میں قیام کریں۔ اس سلسلے میں انہیں ہر وقت پارٹی قیادت سے رابطوں میں رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں.
بلاول نے ارجنٹینا کی جیت پر لیاری میں ہونے والے جشن کی ویڈیو شیئرکردی
احسان فراموش نہ بنیں، پرویز الہی نے پی ٹی آئی کو کھری کھری سنا دی
شوگر کے مریضوں کیلئے استعمال کی جانیوالی انسولین کی قلت کا انکشاف
بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا،ڈیم فنڈ اب بھی محفوظ ہے.ثاقب نثار
اسلام آباد پولیس نے گمنام شکایت پر مقدمہ درج کرنے کی غلطی تسلیم کر لی
ملک بھر میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے4کیس رپورٹ ہوئے..قومی ادارہ صحت
اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی قیادت نے اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں اور آزاد اراکین سے بھی لاہور پہنچنے کی درخواست کی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی جمع کروائی جا سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد یا اعتماد کے ووٹ لینے کے دونوں آپشنز کے پیش نظر لیگی اراکین پنجاب اسمبلی کو تاحکم ثانی لاہور ہی میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a reply