پنجاب حکومت نے صوبے میں کفایت شعاری پالیسی جاری کردی

پنجاب میں گاڑیوں کی خریداری، سرکاری خرچ پر دورے اور بیرون ملک علاج پر پابندی لگا دی گئی.

 پنجاب حکومت نے صوبے میں کفایت شعاری پالیسی جاری کردی، جس کے مطابق گاڑیوں کی خریداری پر پابندی لگاتے ہوئے کئی معاملات پر اخراجات کمیٹی کی منظوری سے مشروط کردیے۔ رواں مالی سال کے لیے اقتصادی اقدامات کرتے ہوئےپنجاب کی کفایت شعاری پالیسی 5 ماہ کی تاخیر سے جاری کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے تمام خودمختار اداروں، کارپوریشنوں کے سربراہوں کو خطوط لکھ دیے گئے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے عوام کے پیسے کے استعمال میں انتہائی کفایت شعاری کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مالیاتی انتظام، مالی نظم و ضبط کی پابندی، ضروری اور بنیادی تنظیمی افعال/سرگرمیوں پر سمجھوتا کیے بغیر اخراجات میں معقول کمی کی جائے گی۔کابینہ کے حال ہی میں ہونے والے اجلاس میں منظوری کے بعد کفایت شعاری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ 7 رکنی کمیٹی کے سربراہ وزیر خزانہ پنجاب ہوں گے۔ کفایت شعاری/معیشت کے اقدامات تمام سرکاری محکموں، مقامی حکومتوں، پبلک سیکٹر کی کمپنیوں اور اتھارٹیز، خود مختار اداروں، منسلک محکموں اور خصوصی اداروں پر فوری طور پر لاگو ہوں گے۔ منصوبے کے مطابق نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی ہوگی۔

صحت، پنجاب ایمرجنسی سروسز، ایجوکیشن، پولیس (اے پی سی، جیل وین، ٹو ٹرک، فورک لفٹر)، ایل جی اینڈ سی ڈی، زراعت، لائیو اسٹاک، پی ایچ اے ایس، واسا، پی ڈی ایم اے، اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی تعمیر شدہ سروس ڈیلیوری سے متعلق آپریشنل گاڑیوں ضرورت کے مطابق خریدی جائیں گی ۔محکمہ خزانہ ضرورت کے مطابق موٹرسائیکل خریدنے کی منظوری دے گا۔ مراسلے کے مطابق پنجاب میں انتہائی ضروری کنٹیجینٹ پیڈ اسٹاف کی کی بھرتی منظوری کے تحت کی جائے گی، اس کے لیے کفایت شعاری کمیٹی میں پیش کیاجائے گا۔اس ضمن میں حکومت کی جانب سے سپلیمنٹری گرانٹ کے طور پر کوئی اضافی فنڈز فراہم نہیں کیے جائیں گے اور کفایت شعاری کمیٹی کی سفارشات کے بغیر دوبارہ تخصیص کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مالی سال 2022-23 میں مختص مجموعی رقم سے زیادہ ائرکنڈیشنرز کی خریداری کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے لیے کفایت شعاری کمیٹی کی پیشگی منظوری لازمی ہوگی۔سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر مکمل پابندی ہوگی، تاہم ناگزیر حالات میں حکومتی خرچ پر بیرون ملک علاج کے لیے وزیر اعلیٰ سے منظوری لی جائے گی۔ علاوہ ازیں سرکاری فنڈنگ کے ذریعے سرکاری افسران و اہلکاروں کے غیر ملکی دوروں پر مکمل پابندی ہوگی، تاہم ضرورت کے تحت اس کی منظوری کے لیے کفایت شعاری کمیٹی کے سامنے معاملہ رکھا جائے گا۔ تمام سرکاری ملازمین، اگر ضرورت ہو تو غیر ملکی سرکاری دورے کرتے ہوئے اپنے مطابق سفر کریں۔

مزید برآں دیگر غیر ملکی دوروں کو کفایت شعاری کمیٹی کے دائرہ کار سے مستثنیٰ رکھاجائے گا۔ جن میں غیر ملکی ماسٹرز/پی ایچ ڈی ڈگریوں کے لیے وظائف اور غیر ملکی دوروں پر آگے بڑھنے والے افسران/ اہلکار، پنجاب اور اسکیم کی پروگرام اسٹیئرنگ کمیٹی کی منظوری کے تحت کیے جائیں گے جس کاسالانہ ترقیاتی بجٹ میں ذکر ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں
حرا کلچرل کالونی: مکہ مکرمہ آنے والوں کے لیے ایک نیا تجربہ
ملتان ٹیسٹ؛ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری
فیفا ورلڈ کپ؛ ارجنٹائن اور کروشیا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں کل آمنے سامنے ہوں گی
روزگار کی تلاش میں بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں میں 3 گنا اضافہ
’’ٹک ٹاک‘‘ پر بہادری دکھانے کا انجام، مصری لڑکا معذور ہو گیا
روزگار کی تلاش میں بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں میں 3 گنا اضافہ
پبلک فنڈز سے پرائیویٹ ریستورانوں/ہوٹلوں میں ورکشاپس/سیمینار/کانفرنس/میٹنگز/کسی قسم کی سرکاری تقریبات کے انعقاد پر مکمل پابندی ہوگی۔ مالی سال 2022-23 کے لیے تمام متعلقہ افراد کی طرف سے مذکورہ کفایت شعاری کے اقدامات کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔

Comments are closed.