چین پاکستان کے صوبہ پنجاب کی تیزی رفتار صنعت کاری کے لیے مدد کرے گا. قونصل جنرل ژا ئوشیرین
چین کے قونصل جنرل ژا ئوشیرین نے کہاہے کہ ان کا ملک پاکستان کے صوبہ پنجاب کی تیزی رفتار صنعت کاری کے لیے مدد کرے گا۔پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (پی بی آئی ٹی) کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے کے لیے مختلف شعبوں پر بات چیت کی گئی،بات چیت کے دوران فریقین نے صوبے میں تیز رفتار صنعت کاری خاص طور پر پنجاب کے اپنے مقامی ہم منصبوں کے ساتھ چینی سرمایہ کاروں اور کاروباروں کی بی ٹو بی سطح کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کے لیے تعاون کو بڑھانے کا عزم کیا۔
قونصل جنرل نے صوبے بھر میں سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میں خصوصی اقتصادی زونز کے مضبوط نیٹ ورک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چین سے لیبر انٹینسی صنعتوں کی پنجاب منتقلی کو فروغ دینے کے لیے سابق اور موجودہ سیکرٹری انڈسٹریز کی کاوشوں کو سراہا۔چینی قونصل جنرل نے پی ٹی یو ٹی پراجیکٹ کو دوبارہ متحرک کرنے اور چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب منتقل کرنے اور مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ جوائنٹ وینچرز (جے وی) پر مبنی شراکت داری قائم کرنے کی ترغیب دینے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پاکستانی تاجروں کے لیے ویزا کی سہولت سمیت باہمی تعاون کے دیگر شعبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں.
بلاول نے ارجنٹینا کی جیت پر لیاری میں ہونے والے جشن کی ویڈیو شیئرکردی
احسان فراموش نہ بنیں، پرویز الہی نے پی ٹی آئی کو کھری کھری سنا دی
شوگر کے مریضوں کیلئے استعمال کی جانیوالی انسولین کی قلت کا انکشاف
بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا،ڈیم فنڈ اب بھی محفوظ ہے.ثاقب نثار
اسلام آباد پولیس نے گمنام شکایت پر مقدمہ درج کرنے کی غلطی تسلیم کر لی
ملک بھر میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے4کیس رپورٹ ہوئے..قومی ادارہ صحت
اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی
فریقین نے صوبے میں تیز رفتار صنعت کاری کے لیے پنجاب اور چین کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے کثیر جہتی حکمت عملی خاص طور پر چینی سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کی اپنے مقامی ہم منصبوں کے ساتھ بی ٹو بی سطح کی شمولیت کی حوصلہ افزائی پر غور کیا۔