سیکرڈ گیمز اور مرزاپور 2 سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے پنکج کی نئی فلم او ایم جی 2 ریلیز کے مراحل میں ہے۔انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میری توجہ صرف اپنی اداکاری پر ہوتی ہے میں یہ نہیں دیکھتا کہ میں کیا کما رہا ہوں، اگر میں اداکاری اچھی کروں گا تو یقینا مجھے پیسے بھی ملیں گے لیکن اگر میری ساری توجہ صرف پیسوں پر ہو گی کہ کیا کما رہا ہوں تو یقینا میں اچھی اداکاری کی طرف سے توجہ ہٹا لوں گا۔او ایم جی 2 اور غدر ٹو ایک ساتھ ریلیز ہونے جا رہی ہیں کہا جا رہا ہے کہ دونوں فلمیں باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہو جائیں گی۔
”غدر ٹو میں سنی دیول اور امیشا پاٹیل ہی”ں اس بار کہانی کیسی ہو گی یہ تو فلم دیکھ کر یہ پتہ چلے گا کیونکہ غدر پارٹ ون کو تو تاریخی کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ اس حوالے سے اپنے ایک انٹرویو کے دوران پنکج تریپاٹھی نے کہا کہ پوری ایمانداری کے ساتھ اپنا کام کرتا ہوں اور جب کام پورا ہوجاتا ہے تو پھر میں کسی اور چیزوں کے بارے میں نہیں سوچتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میری ایمانداری ہی یہی ہے کہ میں اپنا سو فیصد دیتا دوں۔ میری جتنی سمجھ ہے اور جتنا کام آتا ہے، اس کے حساب سے ہر پروجیکٹ میں اپنی بہترین پرفارمنس دیتا ہوں اور پھر باقی لوگوں پر چھوڑ دیتا ہوں۔








