فلم ’گینگز آف واسع پور‘ اور سیزیز ’مرزا پور‘ اور’فقرے 3‘ میں جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے پنکج ترپاٹھی نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہےکہ میں ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں ، میری پرورش ایک چھوٹے سے گائوں میں ہوئی، میں نے اپنے والد کو پائوں میںزخموں کے باوجود کھیتوں میںکام کرتے دیکھا. مجھے بہت شہرت ملی ہے میں مانتا ہوںلیکن زہنی طور پر آج بھی ایک غریب آدمی ہوں ، انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں آج بھی کسی ہوٹل میںکھانا کھانے جاتا ہوں تو میں ان سے ریکویسٹکرتا ہوں کہ مجھے کھانا زیادہ نہ دینا ورنہ ضائع ہو گا، لیکن کیا کروں کہ وہ زیادہ کھانا دے دیتے ہیں اور مجھے پھر زیادہ کھانا پڑتا ہے.
انہوں نے کہا کہ” میں اپنی ذاتی زندگی کے مسائل اور میں نے کیسی مشکلارت دیکھیں یہ چیزیں بتانا پسند نہیں کرتا”، کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ لوگ ایسی باتیں سن کر سمجھتے ہیں کہ شاید ایسی باتیں بتانے والا ہمدردی سمیٹ رہا ہے. انہوں نے کہا کہ میں ہر پراجیکٹ سائن کرنے سے پہلے یہ لازمی دیکھتا ہوں کہ کہانی پیغام کیا دے رہی ہے. اور میرا کردار کیسا ہے اس میںاداکاری کا کتنا مارجن ہے.








