بالی وڈ کے معروف اداکار پنکج تریپاٹھی ایک بہترین اداکار مانے جاتے ہیں ، بالی وڈ کی بڑی بڑی سلیبرٹیز جن کی دنیا دیوانی ہے وہ ان کے کام کی دیوانی ہے. پنکج نہ صرف ایک بہترین آرٹسٹ ہیں بلکہ وہ ایک درد دل رکھنے والے انسان بھی ہیں. وہ سماجی کاموں میںبڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں. ان کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ انہوں نے اپنے گاﺅں کے اسکول میں نئی لائبریری بنوا دی۔پنکج اپنے کئی انٹرویوز میں بتا چکے ہیں کہ وہ اپنے گائوں سے بہت محبت کرتے ہیں اور اسکی اور یہاںرہنے والوں کی بہتری کے لئے جو بھی بن پایا کریں گے. حال ہی میںانہوں نے علم و ادب اور کتابوں سے اپنی محبت کا ثبوت دیتے ہوئے گوپال گنج کے ایک اسکول میں جدید لائبریری بنوائی ہے۔
پنکج نے لائبریری کا افتتاح بھی خود جا کر کیا۔ حال ہی میں ان کے والد کا انتقال ہوا ہے لہذا انہوں نے لائبریری کو اپنے والد کی طرف سے اسکول کیلئے تحفہ قرار دیا۔ پنکج تریپاٹھی نے کہا کہ میںچاہتا ہوں کہ میرے گائوں کے بچے پڑھ لکھ جائیں اور وہ بھی کل کو اس گائوں اور یہاںکے رہنے والوں کا سوچیں. انہوں نے کہاکہ ”آج کل تعلیم کا حصول بہت ضروری ہے اور وہ اسی طرح ممکن ہے اگرہم سب مل کر کوشش کریں .”