نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں جب تعلیم کی غرض سے بیرون ملک رہتا تھا تو میں ایک دن یونیورسٹی جا رہا تھا میرا کرایہ پچیس ڈالر بنا، ٹیکسی ڈائیور پاکستانی تھا اس نے مجھ سے پوچھا تم بھلا کون ہو ، میں نے کہا کہ میرا نام زاویار ہے اس نے کہا کہ تم کہاں رہتے ہو میں نے کہا پاکستان لاہور میں تو اس نے آگے بولا تم نعمان اعجاز کے بیٹے ہو میں نے کہا جی ہاں تو اس نے کہا کہ میں ان کا بہت بڑا مداح ہوں ، لہذا میں‌ان کے بیٹے سے بالکل بھی کرایہ نہیں‌لوں گا. اس نے مجھے میرے پچیس ڈالرواپس کرتے ہوئے کہا کہ میں نعمان اعجاز کی اداکاری کا دیوانہ ہوں اور تمہاری شکل اپنے والد سے بہت زیادہ ملتی ہے. زاویار نے کہا کہ

میرے والد کو لوگ اتنا پسند کرتے ہیں مجھے پہلے کبھی اندازہ نہیں‌ تھا لیکن اب جب میں ایکٹنگ میں آیا تو مجھے ان کی اور ان کے کام کی اہمیت کا انداز ہوا. بہت سارے لوگوں کی طرح میں بھی ان کو بہت پسند کرتا ہوں اور ان کی اداکاری کو دیکھ کر بہت کچھ سیکھتا ہوں. میں نے کام کو جی جان لگا کر کرنا اپنے والد سے ہی سیکھا ہے.

Shares: