پارہ چنار میں پیش آنے والے واقعات افسوس ناک،علما آگے بڑھیں،تابش قیوم

tabish

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان، تابش قیوم نے کہا ہےکہ کراچی میں احتجاج خطرناک صورتحال اختیار کررہا ہے یہ سلسلہ پورے ملک میں پھیل سکتا ہے اس مسئلے کو فوری طور پر پاراچنار میں ہی حل کیا جائے ورنہ فرقہ واریت کے واقعات کے نتیجے میں ایسے احتجاج پورے ملک میں پھیل سکتے ہیں، فرقہ واریت کے خلاف جنگ پوری قوم نے کامیابی سے لڑی ہے پاکستان مزید ایسے واقعات کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔پارہ چنار میں پیش آنے والے فرقہ وارانہ واقعات افسوس ناک ہیں ایسے واقعات ہماری قومی یکجہتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور امن و امان کے لیے خطرہ ہیں۔

تابش قیوم نے علماء کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لیے آگے بڑھیں ،تابش قیوم نے پارہ چنار کے مسئلے کے حل کے لیے منعقد ہونے والے جرگے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ دعا ہے یہ جرگہ کامیاب ہو اور تمام فریقین کے درمیان اتفاق رائے پیدا ہو،انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی کی شاہراہوں کو فوراً کھولا جائے اور شہریوں کو ان پریشانیوں سے نجات دلانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

پاکستان کا میزائل ، ایٹمی پروگرام امن اور تحفظ کی ضمانت ہے،تابش قیوم

رمضان کے مہینے میں خدمت کی سیاست کا سفر جاری رکھیں گے، تابش قیوم

Comments are closed.