پارسل بم کے ذریعے رکن اسمبلی سمیت 5 افراد قتل کردیئے گئے

ینگون:پارسل بم کے ذریعے رکن اسمبلی سمیت 5 افراد قتل کردیئے گئے،اطلاعات کے مطابق میانمار میں پارسل دھماکے میں معزول حکمراں آنگ سان سوچی کی جماعت کے معزول رکن اسمبلی اور فوجی بغاوت کے مخالف 3 پولیس افسران سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار کے ایک گاؤں میں فوجی بغاوت کے بعد ایک رکن اسمبلی، فوجی احکامات ماننے سے انکار کرنے والے پولیس افسران کے ساتھ خفیہ طور پر رہائش اختیار کیئے ہوئے تھے۔

عالمی ذرائع ابلا غ کا کہنا ہے کہ اس دوران اُن کے ٹھکانے پر ایک پارسل آیا جسے کھولنے پر زور دار دھماکا ہوگیا۔ دھماکے میں رکن اسمبلی، 3 پولیس اہلکار اور پڑوسی ہلاک ہوگئے۔یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ اس دھماکے میں بہت سے لوگ زخمی بھی ہوگئے ہیں‌

Comments are closed.