والدین کی آپس کی لڑائی اولاد کا مستقبل تباہ کردیتی ہے:مبشرلقمان

0
60

لاہور:والدین کی لڑائی اولاد کا مستقبل تباہ کردیتی ہے:صوفیہ مرزا کی بیٹیوں کی مبشرلقمان سے دُکھ بھری گفتگو،اطلاعات کے مطابق سینئرصحافی مبشرلقمان سے اداکارہ ماڈل صوفیہ مرزا کی بیٹیوں نے اپنے والدین کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعے پرگفتگو کرتےہوئے کہا ہے کہ والدین کی لڑائی نے ہماری زندگی اجیرن کردی ہے، ہم نے بہت دُکھ سہے ہیں لیکن اب برداشت سے معاملات باہرہوتے جارہے ہیں‌

اس حوالے سے سنیئرصحافی مبشرلقمان کہتے ہیں کہ وہ بحیثیت باپ بچیوں کی اپنی والدہ سے دوری پربہت دُکھی تھے ، ایک وقت وہ بھی تھا جب میں نے صوفیہ مرزا کے کہنے پریہ معاملہ اٹھایا اوراس سارے معاملے کا ذمہ داربچیوں کے باپ کوٹھہرا لیکن بعد میں پتہ چلا کہ صوفیہ مرزا نے بہرکیف مجھے غلط گائیڈ کیا جو کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا

 

مبشرلقمان کہتے ہیں کہ اب معاملات مختلف اندازسے سامنے آرہے ہیں ، سابق حکومت کے اہم رُکن شہزاد اکبر نے بھی اس معاملے کو صوفیہ جس طرح بیان کرتی رہی ہیں حل کرنے کی کوشش کی لیکن اس وقت آیف آئی اے کو بھی غلط معلومات دی گئی تھیں

مبشرلقمان کہتے ہیں کہ اس دوران انہوں نے فیصلہ کیا کہ اب بہتر یہی ہے کہ صوفیہ مرزا اورسابق شوہر کی باتوں کوبنیاد بنانے کی بجائے بچیوں سے ہی بات کرلیں کہ اس سارے معاملے کا کون ذمہ دارہے تو صوفیہ کی بچیوں زینب اورزنیرہ نے اس سارے واقعہ اورحادثے میں اپنی والدہ محترمہ صوفیہ مرزا کو قصورٹھہرایا اور کہا کہ بہرکیف صوفیہ انکی والدہ محترمہ ہیں لیکن والدہ کوایسا نہیں کرنا چاہیے تھا جو وہ کررہی ہیں یا کچھ عرصے سے کرتی چلی آرہی ہیں

اس سلسلے میں مبشرلقمان نے جب صوفیہ مرزا کی بیٹیوں سے بات چیت کی توان کا کہنا تھاکہ ان کی والدہ نے سوشل میڈیا پرآکرمسلسل غلط بیانی کررہی ہیں ، ہم اپنی مرضی سے والد کے ساتھ رہتی ہیں۔

ماڈل صوفیہ مرزا کی بیٹیوں کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ کے اس بیان میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ والد نے ہمیں ہماری مرضی کے خلاف زبردستی اپنے ساتھ رکھا ہوا ہے، ہم سے صرف والد نے ہی نہیں عدالت نے بھی کئی بار پوچھا کہ ہم اپنے والد کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں یا نہیں؟ ہم نے ہمیشہ اپنی مرضی سے والد کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی والدہ کو بھی کئی بار بتا چکی ہیں کہ ہم ان کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی ہیں لیکن انہوں نے ہمیں مکمل طور پر نظرانداز کرتے ہوئے انٹرنیٹ پر جھوٹا ڈرامہ بنایا ہوا ہے، وہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتی ہیں کہ وہ اپنے بچوں کے لیے لڑ رہی ہیں لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے، ہم خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ ان کے ساتھ نہیں رہتے۔

اداکارہ صوفیہ مرزا کی بیٹیوں زینب اورزنیرہ کا مزید کہنا تھا کہ والدہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر کافی مرتبہ بات چیت ہوئی ہے لیکن کبھی خوشگوار بات چیت نہیں ہو پائی، وہ ہمیشہ ہمیں انفلوئنس کرکے والد کے خلاف کرنا چاہتی ہیں، اُن کی اس بات میں کبھی کوئی دلچسپی نہیں رہی کہ ہم کیا ہیں اور ہم کیا چاہتی ہیں۔

بچیوں سے گفتگو کرنے کے بعد مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے پرخود بہت پریشان ہیں کہ والدین کی باہمی لڑائی کس طرح اولاد کوتباہ کردیتی ہے ، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ‌سب کے والدین کے درمیان محبت اورایک دوسرے کے احترام کی توفیق دے تاکہ اولاد اپنے والدین کے حُسن سلوک سے تربیت پاکرایک بہترانسان بن سکیں

Leave a reply