اداکار و پرڈیوسر فہد مصطفی جن کی صلاحیتوں کو لوگ مانتے ہیں اور ان جیسا بننا چاہتے ہیں لیکن وہ بننا چاہتے ہیں فواد خان جیسا ، ان کا کہنا ہےکہ میں فواد خان سے بڑا اداکار بننا چاہتا ہوں ، وہ ایک بہترین اداکار ہیں اور مجھ جیسوں کے لئے انسپریشن ہیں . انہوں نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ میرے والدین اور بہن بھائی نہیں چاہتے تھے کہ میں شوبز میںآئوں ، وہ چاہتے تھے کہ میںکوئی اور کام کر لوں، لیکن میری ضد تھی کہ میں شوبز میںکام کروں سو میں آگیا، اب میں شوبز میں تو آگیا لیکن مجھے اداکاری آتی نہیں تھی ، اس لئے مجھے شروع میں جو پراجیکٹس آفر
ہوئے میںنے ان کو منع کر دیا ، یوں پرڈیوسرز کو لگنا شروع ہو گیا کہ میں اداکاری کے لئے سنجیدہ نہیں ہوں انہوںنے مجھے کام دینا بند کر دیا. جب ایسا ہوا تو مجھ پہ فاقے کاٹنے کی نوبت آگئی ، اسکے بعد میں نے ایک بار پھر سنجیدہ ہو کر اپنے کیرئیر پر توجہ دی اورآج میں پرڈیوسر بھی ہوں ایکٹر بھی ہوں، جیسے ہر کسی کو کوئی نہ کوئی پسند ہوتا ہے مجھے فواد خان پسند ہیں میں چاہتا ہوں کہ لوگ مجھے ان سے بڑا سٹار کہیں میں ان سے بڑا سٹار بن جائوں.