کراچی :چین میں پھنسے ہوئے طالب علموں کے والدین کا حکومتی رویے کے خلاف مظاہرہ ، ان کے پیاروں کو جلد ملک لانے کا مطالبہ ،باغی ٹی وی کےمطابق چین کے صوبے وہان میں پھنسے ہوئے پاکستانی طالب علموں کے والدین ،بہن بھائیوں اوردیگررشتہ داروں نے ان طالب علموں کو وطن واپس نہ لانے پرحکومت کے رویے کے خلاف سخت مظاہرہ کیا
کراچی سے ذرائع کےمطابق تقریب 100 سے زائد بذرگ شہریوں نے اپنے پیاروں دل کے پاروں اورآنکھوں کے تاروں کو جلد از جلد چین سے واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے ، ان شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ ان کے پیارے چین میں ایک سخت مشکل صورت حال سے دوچار ہیں براہ کرم ان کو واپس لایا جائے
Parents protest as Pakistani students stuck in China under coronavirus lockdown https://t.co/UiJhhLjgzS pic.twitter.com/xmjoQPJ2Vf
— Reuters Asia (@ReutersAsia) February 16, 2020
ذرائع کےمطابق ان مظاہرین کا مطالبہ اوراحتجاجی کلمات وہی ہیں جو چند گھنٹے قبل معروف صحافی مبشرلقمان نے اپنے یوٹیوب چینل پرچین سے طلباء کے فون کے بعد صورت حال واضح کی
کراچی سے ذرائع کےمطابق اس وقت صورت حال بہت جزباتی تھی جب والدین اپنے پیاروں کی یاد میں بار بار آنکھیں بھر آتے تھے ، اور ان کی آنکھوں میں ایک تڑپ تھی جسے حکمران طبقہ نظرانداز کیئے ہوئے ہے ، ادھر ذرائع کےمطابق ان والدین نے ہاتھ جوڑتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ ان کے بیٹوں اوربیٹیوں کو جلد از جلد واپس وطن لائے