پٹھان کی ریلیز، ممبئی پولیس نے سینما گھروں کے ارد گرد سیکیورٹی سخت کردی

0
126

پٹھان فلم نے ریلی سے قبل ہی دھوم مچا رکھی ہے. 4 سال کے طویل انتظار کے بعد شاہ رخ خان ہدایت کار سدھارتھ آنند کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی کررہے ہیں۔ ایس آر کے کے ساتھ فلم میں دیپیکا پڈوکون، جان ابراہم اور دیگر اہم کرداروں میں نظر آرہے ہیں. جہاں شائقین بڑی اسکرینوں پر فلم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، وہیں ممبئی پولیس اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ ناظرین بغیر کسی رکاوٹ کے فلم سے لطف اندوز ہوں۔اس فلم کے ایک گیت بیشرم رنگ خاصے تنازعات کی زد میں رہا یہاں تک کہ کرناٹک میں فلم کے پوسٹر تک پھاڑ دئیے گئے.یہ ہی وجہ ہے کہ ممبئی پولیس نے شہر بھر کے سنیما گھروں کے ارد گرد اپنی حفاظت کو سخت کر دیا ہے۔ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے

ہمیں تعینات کیا گیا ہے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ ہم پوری کوشش کررہے ہیں کہ شائقین فلم کو دیکھے بغیر نہ چلے جائیں یا ان کو فلم دیکھنے کے دوران کسی قسم کا مسئلہ ہو. دوسری کے نقاد آر کے کا کہنا ہےکہ پٹھان سپر فلاپ ہوجائے گی اور دو دن کے بعد اسکا بزنس زیرو ہو جائیگا ان کے اس دعوے میں‌کتنی صداقت ہے یہ تو کل ہی پتہ چل سکے گا.

Leave a reply