پیرس میں فیشن شو، قیمتی ملبوسات حاضرین کی توجہ کا مرکز

0
80

یونان کی ٹاپ فیشن ڈیزائنرسیلیا کریتھاریوٹی نے فرانس کے شہر پیرس میں فیشن شو کا اہتمام کیا۔ پیرس کے مشہور پیلس آف ٹوکیو میں سیلیا کے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش کی گئی۔ اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے تیار کردہ اچھوتے ڈیزائنوں کو متعارف کروایا۔

 

واضح رہےپیرس کو فیشن کا گڑھ کہا جاتا ہے اور دنیا بھر کے ٹاپ فیشن ڈیزائنرز پیرس میں اپنے خوبصورت، بیش قیمت اور اچھوتے ڈیزائنوں کے ملبوسات متعارف کروانا پسند کرتے ہیں۔ اس فیشن کے دارالحکومت میں فیشن ویک کا آغاز ہوتے ہی رنگوں اور حسن کے جلوے بکھر جاتے ہیں۔ سیلیا کے ڈیزائن کئے گئے منفرد ملبوسات ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی کئی فلمی ہیروئنز  کے پسندیدہ ملبوسات میں شمار ہوتے ہیں۔

 

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیلیا کے تیار کردہ ملبوسات کی خوبصورتی اور قیمتی موتیوں سے جڑے ملبوسات حاضرین کی توجہ کا مرکز بنے. جب ماڈلز خوبصورت اور قیمتی ملبوسات پہن کر ریمپ پر آئیں تو حاضرین پلکیں جھپکانا بھول گئے. دلہنوں کے قیمتی ملبوسات پہن کر ماڈلز ریمپ پر آئی تو حاضرین نے خوب داد دی. سیلیا کے ڈیزائن کردہ ملبوسات پوری دنیا میں مقبول ہوتے ہیں.

یاد رہے سیلیا یونان میں 1906 سے قائم سب سے پرانے فیشن ہاؤس کی مالک ہیں۔ سیلیا نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے تیار کردہ اچھوتے ڈیزائن متعارف کروائے.

Leave a reply