پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب دریائے سین پر شاندار انداز میں شروع، 206 ممالک کے کھلاڑیوں کی پریڈ

0
67

پیرس میں دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے میلے، اولمپکس، کی افتتاحی تقریب شاندار انداز میں دریائے سین کے کنارے شروع ہو گئی ہے۔ یہ تقریب اپنے منفرد انداز اور خوبصورت مناظرات کے ساتھ یادگار لمحے فراہم کر رہی ہے۔پیرس اولمپکس میں دنیا بھر کے سب سے زیادہ ایتھلیٹس اور مقابلے ہوں گے، جس کا مقصد کھیلوں کی عالمی سطح پر مقبولیت کو بڑھانا ہے۔ افتتاحی تقریب میں خوبصورت مناظرات اور دل کو چھو لینے والی موسیقی کی جھنکار کے ساتھ، مشہور گلوکارہ سیلائن ڈیئون نے اپنے مشہور زمانہ فلم "ٹائٹینک” کے ٹائٹل سونگ کے ذریعے تقریب میں جادوئی لمحات فراہم کیے۔ تقریب میں تقریباً 3 ہزار فنکار پرفارم کریں گے، جو کہ اس پروگرام کی خوبصورتی اور رنگینیت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

تاہم، افتتاحی تقریب کے دوران ایک غیر معمولی خبر بھی سامنے آئی ہے؛ تین بار گولڈ میڈل جیتنے والی گھڑسوار کو پیرس اولمپکس سے باہر کر دیا گیا ہے، جو کہ کھیلوں کی دنیا میں ایک بڑا دھچکا ہے۔پیرس اولمپکس کی سیکیورٹی کے لیے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں، کیونکہ یہ اولمپکس تاریخ کے سب سے زیادہ ہائی رسک کھیلوں میں شامل کیے جا رہے ہیں۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے اس موقع پر کہا کہ "پیرس اولمپکس کی تیاریوں کے ساتھ، دنیا پیرس کی منفرد دلکشی سے حیران رہ جائے گی، جو ایک صدی کے بعد دوبارہ اولمپکس کی میزبانی کر رہا ہے۔”

افتتاحی تقریب میں 206 ممالک کے 6,800 کھلاڑی اور تقریباً 120 سربراہان مملکت و حکومت شرکت کریں گے۔ اس بار، افتتاحی تقریب ایک بند اسٹیڈیم کے بجائے پیرس کے دریائے سین پر پانی کی پریڈ کے ساتھ منقعد کی جا رہی ہے۔ہر ملک کے کھلاڑی اپنے قومی یا علاقائی جھنڈے کے ساتھ پریڈ میں حصہ لیں گے، جہاں یونان کی ٹیم سب سے پہلے اور میزبان ملک فرانسیسی ٹیم سب سے آخر میں پریڈ کرے گی۔ افتتاحی تقریب میں اولمپک اینتھم بجایا گیا اور میزبان ملک کے سربراہ نے اولمپکس کے آغاز کا اعلان کیا۔ اولمپک مشعل کی روشنی بھی تقریب کا ایک دلکش حصہ بنی، جو کہ اس اہم کھیلوں کے میلے کی شان و شوکت کو بڑھانے کا سبب بنی۔

Leave a reply