مزید دیکھیں

مقبول

افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کا سلسلہ تواتر سے جاری

اسلام آباد: پاکستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں...

فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی ختم کر دی

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن...

7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام پر آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری

پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے...

رمضان المبارک میں بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری

لاہور: رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی پنجاب...

نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کردیا گیا

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کردیا ہے جبکہ راولپنڈی میں نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے سربراہ کی کاوشوں سے یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے اور منصوبہ پاکستان میں تکنیکی ترقی کی حوصلہ افزائی کرنے کے ارادے سے بنایا گیا ہے.
https://twitter.com/president_pmln/status/1687423556098174976
علاوہ ازیں ان کا کہناتھا کہ اس منصوبے سے آنے والی نسلوں کو ایک پلیٹ فارم ملے گا اور پاکستان کی خود انحصاری کے سفر میں بھی یہ منصوبہ اہم سنگ میل کی حثیت رکھے گا جبکہ راولپنڈی میں قائم کیا جانے والا نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک انڈسٹری اور اکیڈمیا کے درمیان روابط قائم کرے گا اور منصوبہ ایوی ایشن، اسپیس اور سائبر کے تحت ضروری عناصر کا ایکو سسٹم بھی فراہم کرے گا۔


دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے سلام پاکستان برانڈ اور ای پورٹل کا بھی افتتاح کردیا گیا ہے اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سیاحوں کے لیے ایک بے مثال ملک ہے، پاکستان میں سیاحت، ثقافت اور تاریخی ورثہ کے فروغ کے وسیع مواقع دستیاب ہیں، ای پورٹل دنیا بھر سے سیاحوں کی پاکستان میں دلچسپی بڑھانے میں معاون و مددگار ثابت ہوگا۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ قدرتی وسائل اور خوبصورت مناظر سے نوازا ہے، پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے، خصوصاً ملک کے شمالی علاقہ جات میں سیاحتی مقامات کو سیاحت کے فروغ کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
توشہ خانہ کا ٹرائل روکنے کا کیس، فیصلہ آج، عمران خان کی نیب،پولیس میں طلبی بھی آج
توشہ خانہ کیس، آج کا وقت دیا تھا الیکشن کمیشن اپنے دلائل دے ،جج ہمایوں دلاور
علی امین گنڈا پور کے گھر چھاپہ،غلیل،ڈنڈے،سیلاب ریلیف کا سامان برآمد
تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخاب ،الیکشن کمیشن میں سماعت ملتوی
زیادہ بھیک کے لئے سفاک باپ نے کمسن بچی کو جلا دیا
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں سیاحت کے شعبہ کی ترقی اور فروغ کے لیے مشیر وزیراعظم عون چوہدری اور ان کی ٹیم کی کاوشیں قابل قدر ہیں، برادر اسلامی ممالک سمیت دنیا کے کئی دیگر ممالک نے ثقافت، دستکاریوں اور سیاحت کے شعبہ میں نمایاں ترقی کی ہے۔ جبکہ خیال رہے کہ افتتاحی تقریب میں مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزراء سمیت اعلیٰ سول و ملٹری حکام بھی شریک ہوئے ہیں، ایران کے وزیر ثقافت، تاریخی ورثہ، سیاحت و دستکاری سید عزت اللہ زرغامی اور ایران کے سفیررضا میری سمیت سفارتی برادری اور اعلیٰ حکام بھی تقریب میں شریک تھے۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra