پارلیمنٹ لاجزتنازعہ:شیخ رشید سے بدلہ لے لیاگیا:مقدمے کے لیے درخواست دائر:اطلاعات کے مطابق کل رات جے یو آئی ف کے سبربراہ کی ملیشیا شدت پسند تنظیم انصارالاسلام کی طرف سے پارلیمنٹ لاجز میں داخلے کا مسئلہ نئی شکل اختیارکرگیا ،یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ کل تنظیم کے کارکنوں کے ساتھ پولیس کے رویے کا بدلہ شیخ رشید سے لینے کے لیے ایک درخواست دائرکردی گئی ہے
ادھراس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ تنظیم کے چند کارکنان نے شیخ رشید کے خلاف ایک درخواست دائر کی ہے جس میں ایک بڑا ہی عجیب مطالبہ کیا گیا ہے
اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ اسلام آباد میں پگڑی (سنت رسول)کی توہین اور پارلیمنٹ لاجز میں غیر قانونی آپریشن کے خلاف وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سیکرٹری داخلہ سمیت ذمہ داران کے خلاف 295,505 سمیت متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دائر کی گئی ہے
یاد رہے کہ کل اسلام آباد میں پارلیمنٹ لاجز میں جے یو آئی ف کے سربراہ فضل الرحمن کی ذاتی ملیشیا شدت پسند تنظیم انصارالاسلام نےپارلیمنٹ لاجز میں داخل ہوگئی تھی اور تنظیم کا کہنا تھا کہ وہ ارکان کی حفاظت کےلیے بھیجےگئے ہیں ،
اس دوران تنظیم کے کارکنان اور پولیس کے درمیان محاذ آرائی بھی ہوئی تھی اور اس محاذ آرائی کوروکنے کے لیے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے پولیس کو ہدایت کی تھی کہ تنظیم کے ڈنڈا برداروں کو پارلیمنٹ لاجز سے نکلنے کی درخواست کی جائے
اس دوران جب پولیس کی طرف سے بار بار پارلیمنٹ لاجز کو چھوڑنے اور خالی کرنے کی درخواست کام نہ آئی تو پولیس نے زبردستی تنظیم کے ورکروں کو وہاں سےنکالا جس کے دوران پولیس اور تظیم کے اراکین کے درمیان چھیڑ خانی بھی ہوئی ،
شیخ رشید اور دیگرحکام کے خلاف درخواست میں اس وقت ہونے والے جھگڑے کو بنیاد بنا کر مقدمہ دائر کرنے کی درخواست کی گئی ہے