پارلیمنٹ کو عام عوام کے مسائل پر قانون سازی کرنی چاہیے. صدر پاکستان

0
80

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کاپارلیمانی نظام کے عالمی دن کے موقع پر ایک پیغام میں کہنا ہے کہ پارلیمنٹ قوم کو درپیش مسائل کے ازالے کا حتمی فورم ہے اور پارلیمان کو عام آدمی کی مشکلات کم کرنے پرتوجہ دینی چاہیے۔

صدر پاکستان کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پارلیمنٹ کوخواتین، بچوں اورخصوصی افراد کے مسائل پرقانون سازی کرنی چاہیے کیونکہ پارلیمنٹ مسائل کے حل کا حتمی فورم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ: پائیدار ترقی اور بنیادی انسانی حقوق کے فروغ کیلئے دنیا بھر کی پارلیمانوں پرخصوصی زمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، لہذا پاکستانی پارلیمان بھی مساوات پر مبنی پائیدار مستقبل کی تعمیر اور پالیسی سازی میں عوامی شرکت کو یقینی بنائے.

ان کا کہنا تھا: آج کے پارلیمان کے عالمی دن کے موقع پر میں درخواست کرتا ہں کہ ملک کے مسقبل کی ترقی اور معاشرے کے استحکام اور تمام طبقات کی فلاح بہبود کو یقینی بنانے کیلئے کوئی موقع ضائع نہ کیا جائے.

Leave a reply