اسلام آباد کے شہری کی ہلاکت کا معاملہ پارلیمنٹ ہاؤس تک پہنچ گیا

0
31

اسلام آباد کے شہری اسامہ کی ہلاکت کا معاملہ پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گیا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی اسلام آباد راجہ خرم نواز نے نوٹس لے لیا۔چیئرمین کمیٹی نے سیکرٹری داخلہ ، آئی جی اور چیف کمشنر کو طلب کر لیا۔

چیئرمین خرم نواز نے کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا۔ چئرمین کمیٹی خرم نواز نے آٗئی جی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ راجہ خرم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ واقعہ افسوسناک، معاملہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی، واقعے کی تہہ تک پہنچا جائے گا۔

گزشتہ رات طالبعلم اسامہ ندیم ستی کو اسلام آباد پولیس کے کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے 22 گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا-

باغی ٹی وی : گزشتہ رات طالبعلم اسامہ ندیم ستی کو اسلام آباد پولیس کے کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے 22 گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا- جاں بحق نوجوان کے والد نے تھانہ رمنا پولیس کو درخواست جمع کرائی تھی درخواست گزار نے کہا کہ بیٹا رات 2 بجے دوست کو یونیورسٹی چھوڑنے گیا،بیٹے سے پولیس اہلکاروں کا جھگڑا ہوا تھا،انہوں نے دھمکی دی کہ مزہ چکھائیں گے،میرے بیٹے نے پولیس اہلکاروں کا مجھ سے ذکر کیا تھا

گزشتہ رات پولیس اہلکاروں نے میرے بیٹے کی گاڑی کا پیچھا کیا، 5 پولیس ا ہلکاروں نے میرے بیٹے کو جان سے مار دیا، ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا جائے ، اسلام آباد میں پولیس کے ہاتھوں مارے گئے اسامہ ندیم کے لواحقین کا کہنا تھا کہ وہ اسلام آباد میں مرکزی جی نائن کو بلاک کریں گے اور احتجاج کریں گے جب تک انصاف نہیں ملے گا اان کا احتجاج جاری رہے گا-

Leave a reply