پارلیمنٹ اجلاس میں وزیر اعظم کی تقریر کیسی ہوگی، ڈرافٹ تیار کر لیا گیا حکومتی ذرائع نےکہا ہےکہ .وزیر اعظم عمران خان کی تقریر مضبوط اور جامع ہو گی، ڈرافٹ تیار کر لیاگیا،

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق حکومتی ذرائع نے خبر دی ہے کہ وزیر اعظم کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے لیے تقریر تیار کی جارہی ہے.وزیر اعظم عمران خان کی تقریر مضبوط اور جامع ہو گی،

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اپنے خطاب میں جارحانہ انداز اختیار کریں گے، وزیر اعظم عمران خان اپنی تقریر میں بھارتی عوام سے بھی مخاطب ہوں گے، پارلیمنٹ،قوم،کشمیری عوام اور بین الاقوامی کمیونٹی سے مخاطب ہوں گے،ذرائع وزیر اعظم عمران خان کی پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں تقریر کاڈرافٹ تیار کر لیا گیا.
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہو چکا جو کہ شور شرابے اور افرا تفری کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑا ہے .اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدام کی مزمت اور حالات پر بحث ہو گی،قومی اسمبلی میں‌حزب اقتدار کے نمائندوں سمیت حزب اختلاف کی جماعتوں کے قائدین اورممبران شرکت کر رہے ہیں.اجلاس میں تازہ ترین صورت حال اور بھارت کی طرف سے جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی زیر بحث آئے گی.

Shares: