پارلیمنٹ لاجز میں مریم اورنگزیب کے فلیٹ میں آتشزدگی
پارلیمنٹ لاجز میں مریم اورنگزیب کے فلیٹ میں آتشزدگی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے
پارلیمنٹ لاجز کے تیسرے فلور پر آگ لگی ہوئی جسے بجھایا نہیں جا سکا، فائر بریگیڈ ابھی تک آگ بجھانے کے لئے نہیں پہنچی، آگ پارلیمنٹ لاجز کے بلاک اے میں لگی ہے.
کہا جا رہا ہے کہ آگ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے فلیٹ میں لگی ، فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا ہے، آگ لگنے پر پارلیمنٹ لاجز میں مقیم افراد گھروں سے باہر نکل آئے،
آگ سے کیا نقصان ہوا ابھی تک کچھ نہیں کہا جا سکتا، آگ لگنے کی وجہ بھی ابھی تک معلوم نہ ہو سکی، مزید تفصیلات کا انتظار ہے.