پارلیمنٹ ہاؤس میں آئی ٹی کمپلیکس کا افتتاح کر دیا گیا

0
32

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں حال ہی میں قائم کیے گئے آئی ٹی کمپلیکس کا افتتاح کیا۔

ڈی جی (آئی ٹی) سینیٹ، سید عاصم رضا نے چیئرمین سینیٹ کو ڈیجیٹل پارلیمانی فریم ورک کے تحت شروع کیے گئے جاری آئی ٹی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا، جو کہ اپگریڈیشن، آئی ٹی انفراسٹرکچر، پارلیمانی عمل کی آٹومیشن اور سٹیزن سینٹرک آئی ٹی خدمات کی فراہمی پر مشتمل ہے۔ چیئرمین سینیٹ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیا قائم کردہ آئی ٹی کمپلیکس ٹیلی کاسٹنگ سیل، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ ہال، ہیلپ ڈیسک، آئی ٹی اسٹور اور ورکشاپ پر مشتمل ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ کارروائی کے اینالاگ ویڈیو ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آئی سی ٹی نے عوامی اہمیت کے حامل اداروں کے کام کاج میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ اس مقصد کے لیے پارلیمنٹ کو لوگوں کی سہولت کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی پر زیادہ سے زیادہ انحصار کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد جدید ترین آئی سی ٹی سروسز متعارف کروا کر پارلیمنٹ کے کام کاج کو تیز کرنا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیا تیار کردہ آئی ٹی کمپلیکس سینیٹرز، سینیٹ کے عملے کو زیادہ سے زیادہ مدد اور ادارے کو مزید موثر بنائے گا۔ اس موقع پر سینیٹرز کہدہ بابر، فدا محمد اور سیکرٹری سینیٹ قاسم صمد خان بھی موجود تھے۔

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

پانچ بچوں کی ماں سے "خفیہ”ملنے آنیوالے تاجر کا قاتل گرفتار،کس نے کیا قتل؟ اہم انکشاف

عید کے حوالے سے کی جانے والی شراب کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی گئی

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

Leave a reply