پارلیمنٹ کے باہر احسن اقبال کے سر پر جوتا پڑ‌گیا

0
76

پارلیمنٹ کے باہر احسن اقبال کے سر پر جوتا پڑ‌گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ لے رہے ہیں

ن لیگی اراکین اسمبلی کے باہر پریس کانفرنس کرنے پہنچے تو تحریک اںصاف کے کارکنان کے ساتھ ہنگامہ آرائی ہوئی، اس دوران مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے سر پر جوتا پڑ گیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال دیگر پارٹی قائدین کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پریس کانفرنس کر رہے تھے کہ اس دوران پاکستان تحریک انصاف کے اراکین جمع ہو گئے اور انہوں نے حکومت کے حق اور اپوزیشن کی مخالفت میں نعرے بازی شروع کر دی۔ اپوزیشن جماعت کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے بعد جب لیگی رہنما واپس جانے لگے تو پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کو لات ماری جس کے بعد معاملہ ہاتھا پائی تک جا پہنچا۔

اس واقعے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان دھکم پیل بھی شروع ہوئی اور لیگی رہنما دوبارہ ایک اونچی جگہ پر جمع ہو گئے اور نعرے بازی شروع کر دی۔ احسن اقبال اور مرتضیٰ جاوید عباسی حکومت مخالف نعرے لگا رہے تھے کہ اس دوران ایک جوتا اچھالا گیا جو مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے سر پر لگا۔اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی اور مصدق ملک کا گریبان بھی پکڑا۔

پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے ن لیگی رہنماؤں کے ساتھ بدتمیزی کے بعد پولیس کی اضافی نفری ڈی چوک پر پہنچ گئی،اس موقع پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سیاسی ورکر کبھی گالیاں نہیں دیتا،سیاسی ورکر کبھی کسی کی عزت سے نہیں کھیلتا،میں ان پہاڑوں کا باسی ہوں ،اعتماد کو چھوڑو آکر کرمقابلہ کرو،عمران خان اپنے ہی ارکان پر پریشرڈالنے والے ہیں،ہم اس آدمی سے ڈرنے والے نہیں ہیں، میدان حاضر ہے، آؤ الیکشن میں مقابلہ کرلو، پتا چل جائے گا عمران خان کی حیثیت کیا ہے، جس میں ہمت کیمرے کےسامنے آ جائے، میں پیچھے ہٹنے والا نہیں ،

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ اعتماد کاووٹ لینا بھی وزیراعظم کی ناکامی ہے،ہم نے اس بدمعاشی کامقابلہ اسمبلی کے اندر اورباہر بھی کرنا ہے، ہم نے شرافت کی سیاست کی ہے بدمعاشی کی سیاست نہیں چلے گی ، آج جواب صدر علوی نے دینا ہے ،کیا صدر نے خط لکھا ہے کہ عمران خان کے پاس اکثریت نہیں ،قومی اسمبلی کے سپیکر کوبھی جواب دینا پڑے گا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کرائے کے غنڈے چلے گئے اب کرائے کے وزیر اعظم کے جانے کا وقت ہے،ایک کمزور عورت پر حملہ کرایا گیا، تم بدمعاشی کرو گے توہم تم سے زیادہ بدمعاشی اور غنڈہ گردی کریں گے

Leave a reply