اسلام آباد: مودی! کشمیر بھی آپ سے لیں گے اور خالصتان بھی لے کر رہیں گے ان جزبات کا اظہار سکھ رہنما پرتاب سنگھ نے اسلام آباد میں کشمیر ریلی کے دوران کیا ،سکھ رہنما پرتاب سنگھ نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کردی ہے، 18 دن سے کشمیریوں کے ساتھ ظلم اور بربریت جاری ہے۔

کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پرتاب سنگھ نے کہا کہ مودی اقتدار کے نشے سے اترو، کچھ بھی ہوا تو سکھ برادری سرحد پر سب سے پہلے جائے گی، سکھوں کو یہ حکم جاری کیا گیا ہے کہ کشمیریوں کا ساتھ دیں۔سردار پرتاب سنگھ نے کہا کہ بھارتی سکھ بھی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، چاندنی چوک پر خالصتان کا جھنڈا لہرایا جائے گا، سکھ برادری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ذرائع کے مطابق کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سکھ رہنما پرتاب سنگھ نے کہا کہ بھارتی اقدامات کی پرزور مذمت کرتا ہوں، مقبوضہ کشمیر میں بچے اسکول اور کالج نہیں جا پارہے ہیں، مودی یاد رکھو جب سکھ قوم اٹھتی ہے تو بڑے بڑے بھاگ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی کشمیر کے ساتھ ساتھ آپ سے نئی دہلی بھی لیں گے، سکھ جس کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں مرتے دم تک ساتھ ہوتے ہیں۔

Shares: