ایک صوبےتک محدود پارٹی بہت کچھ منوانا چاہتی ہے،مولانا سے مریم نوازنے پی پی کی شکایتیں لگادیں

0
31

لاہور:ایک صوبےتک محدود پارٹی بہت کچھ منوانا چاہتی ہے،مولانا سے مریم نوازنے پی پی کی شکایتیں لگادیں،اطلاعات کے مطابق آج جاتی امرا میں مریم نوازمولانا سے پی پی کی شکایات لگاتی رہیں اورعجیب عجیب کہانیاں سنائیں

معتبرذرائع کے مطابق مریم نواز نے مولانا فضل الرحمن سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی جس کا حلقہ اثرایک صوبے تک محدود رہ گیا ہے وہ بہت زیادہ مطالبات منواکراپنی برتری ثابت کرنا چاہتے ہیں

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی تجویز دے دی ، مریم نواز کی طرف سے مخالفت سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پرمریم نواز نے اس کے جواب میں کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اپنی ہر بات منوانا چاہتی ہے ،مریم نواز نے اس موقع پر کہاکہ جس کے لیے ہم نے سینیٹ الیکشن میں انہیں ووٹ بھی دیے اور طعنے بھی سنے لیکن سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے ہمارے امیدوار اعظم نذیر تارڑ اور سعدیہ عباسی ہیں۔اوروہی رہیں گے

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مریم نوازمولانا نے مولانا کوصاف جواب تودے دیا مگرساتھ اپنے پاپا سے بات کرنے کے بعد حتمی فیصلے سے آگاہ کرنے کا وعدہ کیا

Leave a reply