پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں ارکان نے سابق صدر آصف زرداری اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد کا اظہار کیا جبکہ ذرائع کے مطابق سی ای سی اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ذرائع نے بتایاکہ ارکان نے ملک میں عام انتخابات سے متعلق تجاویز پیش کیں اور کہاکہ پیپلزپارٹی انتخابات 90 روز میں کرانے کا مؤقف اختیار کرے۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن نے انتخابات 90 روز میں کرانے سے متعلق قانونی دلائل بھی سامنےرکھے جبکہ ذرائع مخدوم احمد محمود نے عوامی رابطہ مہم اور پنجاب میں سیلاب متاثرہ عوام کی دادرسی کےلیے دوروں کی تجویز دی اور ترجمان کے مطابق سی ای سی ارکان نے آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد کا اظہار کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اب ہمارے گھر کر کے نیٹ فلکس پر میری بیوی آئیگی یاسر حسین
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 316 روپے پر پہنچ گیا
بلوچستان؛ نگران مشیر معدنیات کیخلاف مقدمہ درج
دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے نئے منتخب عہدیداروں صدر طیب بلوچ، جنرل سیکریٹری اعظم گِل اور دیگر نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے نئے منتخب صدر طیب بلوچ کی طرف سے شہید ذوالفقار علی بھٹو سے انصاف کے لئے آواز بلند کرنے پر طیب بلوچ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سپریم کورٹ میں صحافتی ذمے داریاں ادا کرنے والے صحافی عدالتی تاریخ کے چشم دید گواہ ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے طیب بلوچ کے نام ایک پیغام میں کہا کہ وہ میری طرف سے تمام منتخب عہدیداروں کو پیغام پہنچائیں۔

Shares: