دوست کے گھر میں نیو ائیر نائٹ کی پارٹی میں مصروف فیملی کے 11 سالہ بچے کو اوارہ کتوں نے مار ڈالا. تفصیلات کے مطابق روس میں ایک فیملی نیو ائیر نائٹ منانے اپنے دوست کے گھر گئی جہاں وہ رونقوں میں ایسے مصروف ہوئے کہ انھیں اپنے بچے کی خبر ہی نا رہی جو بے خبری سے فارم ہاؤس سے باہر نکل گیا. جہاں اسے آوارہ کتوں نے چیر پھاڑ ڈالا.کافی دیر کے بعد جب اس کی غیر موجودگی پر اسے اردگرد ڈھونڈا گیا تو اس کی لاش ملی. اطلاعات کے مطابق بچے کی ماں پر غشی کے دورے پڑ رہے ہیں. مقامی پولیس نے اپنے لحاظ سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.

Shares: