بلوچی اور براہوئی زبان کےمعروف اداکار پرویز بلوچ کسمپرسی کا شکار ہوگئے-

باغی ٹی وی : بلوچی اور براہوئی زبان کےمعروف اداکار پرویز بلوچ کسمپرسی کا شکار ہوگئے ہیں انہوں سریاب روڈ پررہنے کے لئے مسکن بنالیا ہے –

خان ترین نامی بلاگر نے پرویز بلوچ کی کسمپرسی کے حال میں ویڈیو بنا کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شئیر کی اور لکھا کہ ہمارے فنکار کی حالات آپ دیکھ سکتےہیں یہ شخص بروہی اور بلوچی زبان کےایک بہت اچھے اداکار تھے اور بہت سے ڈرامے بھی بنا چکے ہیں بروہی اور بلوچی زبان کی خدمت کی ہیں لیکن افسوس اب ان کی خدمت کرنے والےتو دور کی بات کوئی پوچھنے والا تک نہیں۔

خان ترین نے اپنے ٹوئٹ میں ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی اور پریزیڈنٹ بلوچستان جام کمال خان کو بھی ٹیگ کیا-

خان ترین کی ٹوئٹ پر ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے رد عمل دیا اور اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پرویز بلوچ بلوچستان کے معروف فنکارہیں وہ گزشتہ برس بیمار ہوئے تو حکومت نے علاج میں تعاون کیا۔


لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بلوچ اداکار منشیات کاعادی ہوگیاہے اسکا یہ حال دیکھ کر افسوس بلکہ دلی صدمہ ہوا۔

ترجمان حکومت بلوچستان نے مزید بتایا کہ ڈائریکٹرسوشل ویلفئیرکو بتادیا ہے۔ ٹیم متذکرہ ایڈریس پر پہنچ کر پرویز بلوچ کو منشیات بحالی سینٹر منتقل کردیگی جہاں ان کاعلاج معالجہ کیا جائیگا-


ترجمان حکومت بلوچستان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ گیلو پمپ سریاب کے قریب ڈرامہ فنکار پرویز بلوچ کو سوشل ویلفئیر کی ٹیم تلاش کررہی ہے لیکن ابھی تک اسکا خبر نہیں ملا اسکے گھر و رفقاء سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے، انشاءاللہ کل صبح تک بہرصورت اسے تلاش کرکے ہسپتال منتقل کرکے علاج معالجہ شروع کردیا جائیگا-

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ویلفئیر ٹیم کی فنکار کو تلاش کرنے کے دوران لی گئیں تصاویر بھی شئیر کیں-


بعد ازاں ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے اپنی ایک ٹوئٹ میں اپنے سابقہ ٹوئٹس کے ساکرین شاٹس شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان کے معروف ڈرامہ فنکار پرویز بلوچ کو کل رات سے سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم تلاش کررہی تھی اسے اب تلاش کرلیا گیا ہے اور علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا اسکے خاندان کوآرٹسٹ ویلفئیرانڈومنٹ فنڈ کے تحت مالی معاونت دی جارہی ہے

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی اس کاوش پر سراہتے ہوئے شاباش دی-

Shares: