وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب صدر عابد زبیری کو مبارکباد دی۔تفصیلات کے مطابق چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے عابد زبیری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
عمران خان ایماندار اورمخلص انسان،آرمی چیف کو کبھی غدار نہیں کہا:فیصل واوڈا
چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ عابد زبیری وکلاء برادری کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے کیونکہ وہ منجھے ہوئے وکیل ہیں اور وکلاء برادری کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ عابد زبیری وکلاء برادری کی فلاح وبہبود کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
مونس الٰہی نے کہا کہ عابد زبیری کی کامیابی پر دلی خوشی ہوئی ہے، ان کے سپورٹرز وکلاء کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔واضح رہے کہ حامد خان گروپ کے امیدوار بیرسٹرعابد زبیری صدر سپریم کورٹ بار منتخب ہو گئے ہیں۔
چوہدری غلام حسین کوکیوں گرفتارکیا؟ایف آئی اے نے بتادیا
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ امتحانات میں اسلام آباد پولنگ اسٹیشن سے بھی عابد زبیری کو فتح حاصل ہو گئی، عابد زبیری کو اسلام آباد سے 251 ووٹ ملے جبکہ ان کے مخالف خالد جاوید 227 ووٹ لے سکے۔