پرویز الہی کی رہائشگاہ پر پولیس پہنچ گئی

پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کی رہائش گاہ کنجا ہاؤس کا پولیس نے آدھے گھنٹے تک محاصرہ کیے رکھا ہے جبکہ چودھری پرویز الٰہی نے پولیس محاصرے پر کہا ہے کہ بنا وارنٹ کے ہمارے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں لیکن ان فسطائی ہتھکنڈوں سے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔

پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویز الٰہی نے واضح طور پر الزام عائد کیا کہ صرف عمران خان کا ساتھ دینے کی وجہ سے یہ غیر قانونی حربے استعمال ہو رہے ہیں۔ جبکہ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حوالے سے علاقہ اور پنجاب پولیس کا مؤقف جاننے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم فلحال کوئی جواب نہیں آیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
پاکستان کیساتھ سٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط ہوجائیں گے. ڈائریکٹر آئی ایم ایف مڈل ایسٹ
جناح انٹرنشنل ائیرپورٹ کے فوڈ کاؤنٹرز پر نامناسب پیپر پلیٹ میں کھانا دینے کا انکشاف
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے گوگل کی مدد سے 75 غیرقانونی ایپس میں سے 40 بند کروا دیں
تاہم ذرائع کے مطابق پولیس نے سابق وزیر اعلیٰ کے گھر کا محاصرہ کیا ہوا ہے اور خیال ہے کہ انہیں گرفتار کرلیا جائے تاہم یہ بھی خیال ہے کہ ان کی موجودگی کا بھی علم نہیں ہے

Shares: