بھرتیاں کیس،پرویز الہیٰ کی ضمانت منظور

کسی امیدوار سے بھرتی کی رقم پرویز الہٰی نے وصول نہیں کی
0
95
parvez

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی ضمانت منظور کر لی ہے

پرویز الہیٰ کی ضمانت پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں منظور کی گئی ہے، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے

لاہور ہائیکورٹ میں دوران سماعت پرویز الہٰی کے وکیل عامر سعید راں نے عدالت میں کہا تھا کہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ 2 سال کی تاخیر سے درج کیا، کسی امیدوار سے بھرتی کی رقم پرویز الہٰی نے وصول نہیں کی، پرویز الہٰی کا اس بھرتی سے کوئی تعلق نہیں،وکیل اینٹی کرپشن نے کہا تھا کہ پرویز الہٰی پر مقدمہ قانون کے مطابق درج کیا گیا ہے

واضح رہے” اسی کیس میں27 مارچ 2024 کو عدالت نے پرویز الہی کی درخواست ضمانت کو خارج کردیا تھا جس کے بعد انہوں نے دوبارہ سے درخواست عدالت میں دائر کی تھی”،محکمہ اینٹی کرپشن نے پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج کر رکھا ہے

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

سوشل میڈیا پر فوج مخالف پروپیگنڈہ کےخلاف سینیٹ میں قراردادمنظور

سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر،یورپی ممالک سے 40 پاکستانی ڈی پورٹ

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

پرویز الہیٰ 9 مئی کے 20 مقدمات میں نامزد،رپورٹ عدالت پیش
دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو پولیس نے 20 نئے کیسز میں نامزد کر دیا ہے، اس ضمن میں آئی جی پنجاب پولیس نے پرویز الٰہی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی ہیں، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے پولیس سے پرویز الٰہی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کی تھی،عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس نے 9 مئی کے 20 کیسز میں چودھری پرویز الٰہی کو نامزد کیا ہے، پرویز الٰہی کو لاہور میں درج 3 مقدمات میں،فیصل آباد کے 4 کیسز میں،راولپنڈی کے 11 مقدمات میں ،ضلع اٹک کے ایک کیس ،گوجرانوالہ کے ایک کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔

Leave a reply